میاں چنوں میں گرنے والا میزائل ہمارا تھا،بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

6indiamissile.jpg

بھارت نے اپنے میزائل سسٹم کی تکنیکی خامیوں کا اعتراف کرلیا، بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ واقعہ معمول کی مرمت کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے علاقے میاں چنوں میں بھارت کے ہائی اسپیڈ آبجیکٹ گرنے کا معاملے پر بھارتی وزارت دفاع بیک فٹ پر جا کر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

FNkj6OFXMAEc4NM


بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ میزائل غلطی سے چلا، معذرت خواہ ہیں، واقعہ معمول کی مرمت کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث پیش آیا۔ بھارتی حکومت نے واقعہ کا سنجیدگی سے نوٹس کے کر اعلیٰ سطح کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے، اطلاع ملی ہے کہ بھارتی میزائل پاکستان کے علاقے میں جاگرا ہے، اس واقعے پر انتہائی افسوس ہے، میزائل سے جانی نقصان نہ ہونے پر اطمینان ہوا۔


اس سے قبل ، دفتر خارجہ نے ہندوستانی سفیر کو طلب کیا تاکہ اس کی فضائی حدود کی بلا اشتعال خلاف ورزی پر پاکستان کا احتجاج درج کرایا جائے، اور کہا کہ اس طرح کے "غیر ذمہ دارانہ واقعات" پڑوسی ملک کی "فضائی حفاظت اور علاقائی امن و استحکام کی جانب عدم توجہی" کی عکاسی کرتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1502267390901768195
اس وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کررہاہے، پاکستان نے بھارت کے طیارے گرائے اور چائے پلائی، ابھی ایک چائے ٹھنڈی ہوئی نہیں لگتاہے اب دوسری کی ضرورت ہے، پاکستان کو بھارتی حکومت سےوضاحتی بیان چاہیے۔

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان ایک ذمے دار ملک ہے، بھارت نے امن کو مذاق بنا دیا ہے، بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے۔