میرا شمار عظیم بولرز میں ہے،مگرسوشل میڈیا کی نسل میچ فکسرکہتی ہے:وسیم اکرم

wasim-akram-about-match-fx-cm.jpg


دنیا کرکٹ کے عظیم فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کی سوشل میڈیا جنریشن آج بھی مجھے میچ فکسر سمجھتی ہے۔

تفصیلات کےمطابق سوئنگ کےسلطان کے لقب سے مشہور وسیم اکرم نے ان خیالات کا اظہار آسٹریلین ٹی وی چینل کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، وسیم اکرم نے انٹرویو کے دوران اپنے کیریئر میں لگائے گئے میچ فکسنگ سے متعلق الزامات پر بھی بات کی۔


لیجنڈ کرکٹر نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز یہاں تک کہ بھارت میں بھی میرا نام ورلڈ الیون میں اب تک کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ شامل کیا جاتا ہے، مگر پاکستان میں سوشل میڈیا جنریشن مجھے میچ فکسر کہتی ہے، سوشل میڈیا پوسٹس پر آج بھی کہا جاتا ہے کہ یہ تو میچ فکسر ہے، میں نہیں جانتا کہ لوگ ایسا کیوں کہتےہیں، میری زندگی میں ایسا دور آیا ہے جب مجھے لوگوں کی پرواہ ہوتی تھی۔

https://twitter.com/x/status/1594141603693985794
انہوں نے کہا کہ انہی الزامات نے مجھے اپنی سوانح عمری"سلطان اے میموئر" لکھنے کی طرف راغب کیا ، اس کتاب میں میں نے خود پر لگنے والے الزامات سے متعلق تمام تر تفصیلات تحریرکی ہیں۔

یادرہے کہ1990 میں قومی فاسٹ باؤلر سمیت متعددکھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی ، اس کمیٹی کی مرتب کردہ رپورٹ 2000 ء میں شائع ہوئی جس کے مطابق سلیم ملک،عطاء الرحمان سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کے میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کی تصدیق کی گئی تھی۔

اس رپورٹ میں وسیم اکرم سے متعلق کہا گیا تھا کہ ان کے خلاف میچ فکسنگ کے واضح ثبوت تو نہیں ملے تاہم ان پر شک برقرار ہے، کمیٹی نے وسیم اکرم کو کپتانی سے ہٹاکر سخت نگرانی کی تجویزدی تھی اور ساتھ ہی ان پر 5لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

تو ٹھیک ہی کہتی ہے نئی نسل . وہ آپکے کردار پر انگلی اٹھاتی ہے آپ کی کھیل میں خدمات پر نہیں . دونوں چیزوں میں فرق ہے

آپ مانیں کہ آپ بابائے میچ فکسنگ ہیں
 
Last edited:

MHAMZA

Minister (2k+ posts)
this man and his cohorts robbed Pakistan of another world cup title !
sad state of affairs of our society where the majority prefers personal gains over the country
 

Aristo

Minister (2k+ posts)

تو ٹھیک ہی کہتی نئی نسل . وہ آپکے کردار پر انگلی اٹھاتی ہے آپ کی کھیل میں خدمات پر نہیں . دونوں چیزوں میں فرق ہے

آپ مانیں کہ آپ بابائے میچ فکسنگ ہیں
Ab yeh khud b sochta ho ga Kash chand rupon k liye main yeh Harktain na ke hoti to jab tak cricket rehti mera Nam rehta loag mujhay fixer nahi hamesha Greatest fast bowler k nam say yaad rakhty passay hatam ho jatay hain par nam hamesha baqi reh jata hai
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
Ab yeh khud b sochta ho ga Kash chand rupon k liye main yeh Harktain na ke hoti to jab tak cricket rehti mera Nam rehta loag mujhay fixer nahi hamesha Greatest fast bowler k nam say yaad rakhty passay hatam ho jatay hain par nam hamesha baqi reh jata hai

Very true.
He destroyed the cricketing career of many other great players of his era. Salim Malik was one of them.
 

asadqudsi

Senator (1k+ posts)
After 1994 both Ws were living off of their legend. They were great bowlers when IK was handling them. Once left on their own they were petty , acting like spoiled children and no care what so ever for their team or country.
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
Hansie Crone was better captain than wasim and involved in fixing….wasim was saved by mafia. Wasim Akram was fined and reports says that don’t give him any role in PCB
 

SRKhan

Councller (250+ posts)
Do you guys have any evidence ? Or we just blame people because that's how we run our country ?
 

sok

Senator (1k+ posts)
After the 1999 final, I quit watching cricket. I live in Sydney. People from all over the world came to watch T20. I didn't even go to the Sydney games.

You win all the games and yet make a score of 132 all out. Which Australia completes in 20.1 overs and yet some idiots ask if you have any proof. Read these lines, and take it as proof.

Besides the commission fined him too.

He ruined the game for me. Happy that he knows what people think of him.
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)

تو ٹھیک ہی کہتی ہے نئی نسل . وہ آپکے کردار پر انگلی اٹھاتی ہے آپ کی کھیل میں خدمات پر نہیں . دونوں چیزوں میں فرق ہے

آپ مانیں کہ آپ بابائے میچ فکسنگ ہیں
میچ فکسنگ کے الزامات کا سلسلہ آصف اقبال صاحب سے شروع ہوا تھا جو بلا شبہ پاکستان کے بہترین اور سٹائلش کھلاڑیوں سے تھے ۔وسیم اکرم صاحب پر الزامات بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ایک وقت تھا کہ جس کو ڈراپ کیا یا ٹیم میں ناراضگی ہوئی اسنے میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا خصوصا کراچی کے کھلاڑیوں نے یہ وطیرہ بنا لیا تھا، اسی لئے اس وقت کے کسی الزام کا پورا یقین نہیں کہ کیا سچ ہے اور کتنا سچ ہے، جسٹس قیوم بھی جتنا پاک صاف تھا سب کو معلوم ہے ۔
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
میچ فکسنگ کے الزامات کا سلسلہ آصف اقبال صاحب سے شروع ہوا تھا جو بلا شبہ پاکستان کے بہترین اور سٹائلش کھلاڑیوں سے تھے ۔وسیم اکرم صاحب پر الزامات بارے کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ ایک وقت تھا کہ جس کو ڈراپ کیا یا ٹیم میں ناراضگی ہوئی اسنے میچ فکسنگ کا الزام لگا دیا خصوصا کراچی کے کھلاڑیوں نے یہ وطیرہ بنا لیا تھا، اسی لئے اس وقت کے کسی الزام کا پورا یقین نہیں کہ کیا سچ ہے اور کتنا سچ ہے، جسٹس قیوم بھی جتنا پاک صاف تھا سب کو معلوم ہے ۔

آپ کا کہنا بالکل صحیح ہے، آصف اقبال کا مجھے بالکل یاد ہے
کراچی کے کھلاڑیوں کا بیہودہ کریکٹر بھی ہم نہیں بھولے​
 

CANSUK

Chief Minister (5k+ posts)
وسيم اکرم کا ايک کارنامہ يہ بھی تھا کے وہ وقار يونس کو ڈراپ کر کے عطاالرحمن کو کھلاتا تھا ، کيونکہ ميچ فکس کر کے عطا کو تھوڑے پيسے دينے ہو تے تھے ۔ پھر اسی عطاالرحمن نے عدالت ميں وسيم کے خلاف بيان بھی ديا ۔