میرا پاکستان میرا گھر، کامیاب جوان سکیمز کیلئے فنڈنگ بند

24kamyabjawanfundingband.jpg

موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے میرا پاکستان میرا گھر اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ سکیمز کو بالترتیب 2 ماہ اور 15 روز کیلئے معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت کی متعارف کردہ کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیم میرا پاکستان میرا گھر کو 2 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ان اسکیمز کے تحت تمام فنڈنگ روک دی جائیں۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان سکیمز کا جائزہ لینے اور اس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔


سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی میرا پاکستان میرا گھر سکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دیے جاتے تھے۔ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہونے سے کم لاگت والی ہاؤسنگ سکیمز جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آ رہا ہے۔

حکومت مالی خسارہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر ریونیو بڑھانا چاہتی ہے اس لیے موجودہ حکومت نے ہر قسم کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے بینکس، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کو یکم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجراء روکنے کی ہدایت کر دی جبکہ ان کیسز میں جہاں 30 جون 2022 تک جزدی ادائیگیاں ہو چکی ہیں مالیاتی اداروں کو بقیہ اقساط جاری کرنے کا بھی کہا ہے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے کہا ہے حکومت نے 15 روز کے لیے کامیاب جوان سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے نظرِثانی کرنے اور فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا، اس اسکیم کے تحت نوجوان پاکستانیوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں سکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے‘ چنانچہ عملدرآمد اداروں کی حثیت سے کام کرنے والے شریک بینکوں کو یکم جولائی سے 15 جولائی 2022 تک نئی ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر 2019 کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد بے روزگاری اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
So we don't have enough money for the programme but we have billions to waste on buying media for propaganda, we have billions for camp offices and we have billions to travel to meet criminals on the run
 

Hunter1

Senator (1k+ posts)
24kamyabjawanfundingband.jpg

موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے متعارف کرائے گئے میرا پاکستان میرا گھر اور کامیاب جوان یوتھ انٹرپرونیورشپ سکیمز کو بالترتیب 2 ماہ اور 15 روز کیلئے معطل کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابقہ حکومت کی متعارف کردہ کم لاگت کی ہاؤسنگ سکیم میرا پاکستان میرا گھر کو 2 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے اور سٹیٹ بینک کی جانب سے بینکوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے ان اسکیمز کے تحت تمام فنڈنگ روک دی جائیں۔ اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ حکومت نے ان سکیمز کا جائزہ لینے اور اس پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے۔


سابق حکومت نے کم آمدنی والے افراد کے لیے کم لاگت کے گھروں کی میرا پاکستان میرا گھر سکیم متعارف کرائی تھی جس کے تحت رعایتی شرح پر قرض دیے جاتے تھے۔ شرح سود بڑھ کر 13.75 فیصد ہونے سے کم لاگت والی ہاؤسنگ سکیمز جاری رکھنا حکومت کے لیے ناممکن نظر آ رہا ہے۔

حکومت مالی خسارہ کم کرنے کیلئے آئی ایم ایف کے دبائو میں آکر ریونیو بڑھانا چاہتی ہے اس لیے موجودہ حکومت نے ہر قسم کی سبسڈی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

موجودہ معاشی صورتحال کے پیش نظر سٹیٹ بینک نے بینکس، ڈیولپمنٹ فنانس انسٹیٹیوشن (ڈی ایف آئیز) اور مائیکرو فنانس بینکس (ایم ایف بیز) کو یکم جولائی سے 31 اگست تک میرا گھر میرا پاکستان کے تحت مزید اقساط کا اجراء روکنے کی ہدایت کر دی جبکہ ان کیسز میں جہاں 30 جون 2022 تک جزدی ادائیگیاں ہو چکی ہیں مالیاتی اداروں کو بقیہ اقساط جاری کرنے کا بھی کہا ہے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے کہا ہے حکومت نے 15 روز کے لیے کامیاب جوان سکیم کا جائزہ لیتے ہوئے نظرِثانی کرنے اور فنڈنگ روکنے کا فیصلہ کیا، اس اسکیم کے تحت نوجوان پاکستانیوں کو کاروبار شروع کرنے میں معاونت کے لیے فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں۔

سٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ’حکومت پاکستان موجودہ معاشی صورتحال میں ہونے والی پیش رفتوں کی روشنی میں سکیم کے پہلو پر نظرثانی کے لیے غور کررہی ہے‘ چنانچہ عملدرآمد اداروں کی حثیت سے کام کرنے والے شریک بینکوں کو یکم جولائی سے 15 جولائی 2022 تک نئی ادائیگیاں روکنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے 17 اکتوبر 2019 کو کامیاب جوان پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس پروگرام کا مقصد بے روزگاری اور غربت جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں مدد دینا ہے۔

yea bajwa raheel shareef or yea angum ain ke phanti lagani hy suub theek ho jain gy