میرا پاکستان میرا گھر اسکیم۔۔200 ارب روپے سے زائد کی درخواستیں

bank.jpg


میرا پاکستان میرا گھر اسکیم، ذاتی گھر نہ ہونے والوں کے لئے پرکشش ہے،اسکیم کے تحت قرضے کی درخواستیں دو سو ارب روپے سے تجاوز کرگئیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں نے اٹہتر ارب روپے قرضہ منظور کیا، اٹھارہ ارب روپے جاری کردیئے، گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ اسکیم تک عوام کی رسائی بڑھائی جائے۔

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مکانات اور تعمیرات کے شعبوں کے قرضوں کا حصہ رواں سال دسمبر تک اپنے نجی شعبے کے قرضوں کے پانچ فیصد تک بڑھائیں،اسٹیٹ بینک کے مطابق اٹھارہ اکتوبر تک اسکیم کے تحت قرضہ لینے والوں نے دو سو ارب روپے کےلئےدرخواستیں جمع کروادیں،جس میں سے بینکوں نے اٹہتر اربروپے قرض کی منظوری دی اور اٹھارہ ارب روپے قرضہ جاری کیا۔

گورنر رضا باقر نے میرا پاکستان میرا گھر اسکیم کے تحت پہلی بار گھر کے مالک بننے والوں کے لیے کم لاگت مکانات کے قرضوں کو تقویت دینے میں بینکاری صنعت کی پیش رفت کو سراہا اور درخواستیں منظور کرنے کی رفتار تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
اور کہا کہ متعلقہ فریقوں کی مشترکہ کوششوں سے پاکستانیوں کا اپنے سر پر اپنی چھت کا خواب پورا ہوسکے گا۔

رضا باقر نے کہا کہ جولائی2020ء میں اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مکانات اور تعمیرات کے شعبوں کے قرضوں کا حصہ 21 دسمبر2021ء تک بڑھا کر اپنے ملکی نجی شعبے کے قرضوں کے 5فیصد تک لے جائیں،اس ضمن میں اعانت کے لیے بینکوں کے ساتھ انفرادی مشاورتی اجلاسوں کے بعد اسٹیٹ بینک نے انہیں سہ ماہی اہداف دیے جس کا نتیجہ مربوط کوششوں کی صورت میں نکلا۔

اس جز پر توجہ بڑھ گئی اور آخر ستمبر2021ء کو ختم ہونے والی سہ ماہی تک بینک مجموعی طور پر مقرر کردہ اہداف کا 94 فیصد حاصل کر چکے ہیں۔ بینکوں نے 30جون2021ء تک 257ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جبکہ جولائی تا ستمبر2021ء میں انہوں نے مکانات اور تعمیرات کے شعبوں کے قرضوں میں48ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔

ستمبر2021ء تک بینکوں کے مکانات اور تعمیرات کے قرضے بڑھ کر 305ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں جبکہ گذشتہ برس آخر ستمبر تک یہ 166ارب روپے کی سطح پر تھے، اور یہ گذشتہ سال کے مقابلے میں139ارب روپے یا 84فیصد زیادہ ہے،

بینکوں نے ایم پی ایم جی کے حوالے سے عام لوگوں کے سوالات کو حل کرنے کے لیے ایک مشترکہ کال سینٹر بھی قائم کیا،عوام کال سینٹر سے رابطے کے لیے 0-33-77-786-786 استعمال کر سکتے ہیں یہ کال سینٹر شکایات کے ازالے میں مدد دے گا اور ایسے عام افراد کی کی اعانت کرے گا جو ’میرا پاکستان میرا گھر‘ کے تحت قرضہ لینا چاہتے ہیں لیکن بینکوں کی شرائط پوری کرنے میں انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
Very cumbersome process, lots of useless documentation. I was one of the first to apply for loan and it has been 11 months without loan. The scheme is very good. But its not easy to get loan even for those who can easily afford.
 

Qudsi

Minister (2k+ posts)
So can you quote some examples on how many got it? I am deep into it and closer to govt. Middle class man is not getting loans due to various hurdles. Full stop