میری ماں کا خواب
آج کل ہر طرف ایک ہی ڈسکشن ہو رہی ہے اور اس میں صرف اور صرف عمران خان اور تحریک انصاف موضوع بحث ہے۔ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ برداشت بھی شائد ہم اسی امید میں کر رہے ہیں کہ کچھ ہفتوں بعد عمران خان کی حکومت ہو گی اور ہم کچھ سکون کا سانس لے سکیں گے۔
کچھ دن پہلے میری امی نے کچھ ایسا ہی خواب دیکھا اور جب مجھے بتایا تو میرا دل کیا کہ میں سب سے شئیر کروں۔ خواب کچھ یوں ہے۔۔۔ (امی کی زبانی)۔۔۔۔
میں دیکھتی ہیں کہ بہت ساری عورتیں بیٹھی ہیں وہ سب با پردہ خواتین ہیں اور وہاں پر قران خوانی ہو رہی ہے ان سب کے چہرے خوشی سے سر شار ہیں۔ میں نے ان سے خوشی کی وجہ پوچھی تو انھوں نے بتایا کہ عمران خان آنے والا ہے، میں بھی یہ سن کر خوش ہو گئی اور میں نے ان سے کہا کہ وہ تو ایک فرشتہ نما انسان ہے۔
عورتوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کا وزیر اعظم بن گیا ہے اور وہ سامنے جو پہاڑی ہے وہاں سے اس نے کچھ دیر بعد خطاب کرنا ہے۔
انشااللہ ایسا ہی ہوگا اور مجھے پورا یقین ہے کہ میری ماں کا یہ خواب بہت جلد پورا ہونے والا ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو یہ توفیق دے کہ وہ اس مبارک کام میں اپنا اپنا حصہ ڈال سکیں۔