میری نجی زندگی اورپرائیویسی کا خیال کریں،مریم نواز کی میڈیا،عوام سے درخواست

10marashekoa.jpg

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے بیٹے کے ولیمے کی ویڈیوز وائرل ہونے پر لوگوں سے پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے دعوت ولیمے کے موقع پر شریف خاندان کی کچھ ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے خبروں کی زینت بن گئیں تھیں، ان ویڈیو زمیں ایک جگہ پر مریم نواز کےچچا زاد بھائی حمزہ شہباز کو گانا گاتے دیکھا جاسکتا ہے تو دوسری ویڈیو میں بغیر تصویر کے مریم نواز کا گنگنانا سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیوز کے منظر عام پر آنے اور خبروں کی زینت بننے کے بعد اس معاملے پر سوشل میڈیا پر تبصرے اور تجزیے شروع ہوگئے اور لوگوں نے اپنی اپنی آراء کا اظہار کرنا شروع کردیا ۔

لوگوں کی جانب سے تبصروں اور آراء کی بھرمار کے بعد مریم نواز شریف نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا اور لوگوں سے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی۔

مریم نواز نے کہا کہ میرے بیٹے کی شادی کا فنکشن ایک نجی تقریب اور خاندانی معاملہ ہے، مجھے بھی دوسری تمام ماؤں کی طرح اپنے بیٹے کی شادی کے اس فنکشن کو منانے کا حق ہونا چاہیے اور تقریب کو کسی بھی طرح کا سیاسی رنگ نہیں دیا جانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1468248943628857354
انہوں نے مزید کہا کہ میں عوام اور میڈیا سے یہ گزارش کرتی ہوں کہ ہماری فیملی کی پرائیوسی کے حق کا خیال کیا جائے، آپ کا شکریہ۔

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے مریم نواز کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل صحیح کہہ رہی ہیں حالانکہ آپ نے بھی وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے میچ دیکھنے پر سیاسی
تبصرہ کیا تھا، اور آپ نے ماضی میں خاتون اول کے بارے میں بھی بیانات دیئے ہیں، آپ کا میڈیا سیل بھی لوگوں کی ذاتی زندگیوں کو نشانہ بنانے کیلئے مشہور ہے۔

https://twitter.com/x/status/1468270075895595026
حماد اظہر نے کہا کہ پھر بھی میں سب کو یہ ترغیب دوں گا کہ ذاتی معاملات پر تبصروں سے گریز کریں، ہرانسان کی پرائیوسی مقدس ہے اور کسی بھی حالت میں اس کو نہیں توڑنا چاہیے، چاہے اگلے انسان کی اپنا کردار ایسا ہی کیوں نہ ہو۔

https://twitter.com/x/status/1468270714960715784
ٹویٹر صارفین نے مریم نواز کی اس اپیل پر بھی تبصرے شروع کردیئے ہیں صارفین کا کہنا ہے کہ اگر یہ فیملی ایونٹ تھا تو اس کی ویڈیوز باہر نہیں آنی چاہیے تھیں پھر بھی ہر کسی کی نجی زندگی کی پرائیویسی کا خیال رکھا جانا چاہیے۔

https://twitter.com/x/status/1468272509329940482
https://twitter.com/x/status/1468273673790496782
https://twitter.com/x/status/1468273007290368010
کچھ صارفین نے مریم نواز کو دوسروں کی ویڈیوز لیک کرنے کی ماسٹر مائنڈ قرار دیتے ہوئے اپنی پرائیویسی کا خیال رکھنے کی درخواست کرنے پر بھی آڑے ہاتھوں لیا۔

https://twitter.com/x/status/1468272739769270282
https://twitter.com/x/status/1468271982676484098
https://twitter.com/x/status/1468271323336134663
https://twitter.com/x/status/1468273551119687681
https://twitter.com/x/status/1468273249041760256
https://twitter.com/x/status/1468272874796597251
ٹویٹر پر صارفین نے مریم نواز کو ماضی میں نواز شریف کی جانب سے بینظیر بھٹو کی جعلی تصاویر پھیلانے کا واقعہ بھی یاد دلایا اور پوچھا کہ اس وقت پرائیویسی کہاں تھی۔

https://twitter.com/x/status/1468271946752303109
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
People in party making video and posting on internet but she has problem with Public view on those
 

Will_Bite

Prime Minister (20k+ posts)
Shouldnt she be investigating who leaked the video?
Not very difficult to determine that, even in the absence of CCTV. This was a home gathering, and you practically remember where everyone sat. So pehley apni manji thallay daang phero
 

1234567

Minister (2k+ posts)
Now a cunt wants privacy? What about late Judge videos, he was his/ any bedroom, he was not making movie for pornhub, she disrespected the whole family for her corruption, now that KANJRI wants privacy, Dear whores dont have privacy and Maryam Safdar Awan was/is/will be a whore according to Rana Sana Ullah, DOUBLE SHIFT FAMILY.
 

stargazer

Chief Minister (5k+ posts)
Kiyon Baji!! Reham Khan say kitaab Likhvaai thee Wo Kiya political philosophy thee!!
Abb you will be paid ack in your coin In sha Allah.