میرے لیے چیئرمین شپ کی ویلیو نہیں ہے، پیسہ نہیں گالیاں ملتی ہیں،رمیز راجہ

9ramizraja.jpg

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے کہا ہے کہ میرے لیے چیئرمین شپ کی ویلیونہیں ہے، بطور چیئرمین پیسہ تو نہیں ملتا لیکن گالیاں بہت ملتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ مجھےہیڈ لائنز کی ضرورت نہیں ہے، نا ہی میرے لیے چیئرمین شپ کی ویلیو ہے، میں آئیڈیاز لے کر آیا ہوں، ان آئیڈیاز پر عمل درآمد کرواؤں گا،میچ دیکھنے کا مزاج نہیں ہے، اگر میں دیکھنے جاؤں کو لڑائی ہوجاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم مجھے کہتے ہیں کہ بہت تنقید ہوتی ہے میں انہیں تسلی دیتا ہوں اور کہتا ہوں کہ شکر ادا کریں ہمارے یہاں کرکٹ کا حال دوسرے اسپورٹس جیسا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ میں ایک چانس کی کہانی ختم ہونی چاہیے، انگلینڈ میں ایک پوری کرکٹ انڈسٹری ہے، ہم نے ان کو بھی ہرایا ہے، ہماری ٹیم ورلڈ کپ میں ہارنے نہیں جیتنے جارہی ہے، ہمارا میگا ایونٹ میں اتنا ہی چانس ہے جتنا کسی بڑی ٹیم کا ہے، جب تک ہم ایک پروسیس سے نہیں گزریں گے چیمپئن نہیں بن سکتے۔


جونیئر سپر لیگ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ آپ دیکھیں گے کہ ہمارے انڈر 19 کے لڑکےانٹرنیشنل ڈگ آؤٹ میں کپتانی کریں گے، جونیئر لیگ پی ایس ایل کیلئے سپلائی چین بنے گی، اس لیگ سے بڑی بڑی خبریں باہر آئیں گی، بورڈ کا جونیئر لیگ پر ایک روپیہ بھی نہیں لگے گا۔