میرے پاس حرام کا پیسا ہوتا تو پاکستان کیوں آتا:وزیر اعظم،حمزہ عدالت میں پیش

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1088898_9261177_hamza_updates.jpg



وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز منی لانڈرنگ ریفرنس میں عدالت میں پیش ہوگئے۔


وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے خلاف 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس کی سماعت لاہور کی اسپیشل کورٹ میں جاری ہے۔

2008 سے 2018 تک مبینہ جرم کا الزام لگایا گیا، وکیل امجد پرویز

سماعت شروع ہونے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت نے چالان میں تاحال اشتہاری ملزموں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد اشتہاری نہیں کیا، جج نے کہا اشتہاری قرار دینے کا آرڈر جاری کر رکھا ہے۔

جس پر وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ عدالت نے چالان میں سرخ رنگ سے تحریر کئے گئے اشتہاری ملزموں کے مطابق آرڈر جاری کیا۔

شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 2008 سے 2018 تک مبینہ جرم کا الزام لگایا گیا، واقعے کی ایف آئی آر بلاجواز تاخیر سے درج کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ چالان جمع کراتے ہوئے استغاثہ نے کئی چیزیں ختم کر دیں۔

مقدمے کے 3 اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے، اسپیشل پراسیکیوٹر

اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ میں پراسیکیوشن کی طرف سے پیش ہوا ہوں، چالان میں اشتہاری ملزموں کیخلاف ضابطے کی کارروائی کی جائے۔

اسپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ کوئی بھی ایسا قانونی نکتہ چھوڑنے پر ملزم فائدہ لے سکتے ہیں، جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ 4 ماہ پراسیکیوشن کیوں خاموش رہی ہے؟

اسپیشل پراسیکیوٹر نے سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 3 ملزمان اشتہاری ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے، سلمان شہباز، مقصود اور طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کی جائے، جس پر جج اعجاز حسن اعوان نے کہا کہ یہ ملزمان تو مجسٹریٹ کی عدالت سے اشتہاری ہو چکے ہیں۔


اسپیشل پراسیکیوٹر نے یہ بھی کہا کہ یہ درخواست ریکارڈ پر آ گئی ہے، عدالت مناسب حکم جاری کر دے۔

میرے پاس حرام کا پیسا ہوتا تو پاکستان کیوں آتا، شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر بیان دیا کہ سابق وزیراعظم کے کہنے پر برطانیہ کی ٹیم نے تفتیش کی، برطانیہ میں ہونے والی تفتیش میں بھی بے گناہ ثابت ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ 2004 میں پاکستان آیا تھا، میرے پاس حرام کا پیسا ہوتا تو پاکستان کیوں آتا، میں نے اس قوم کے اربوں روپے بچائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب اور این سی اے نے تحقیقات کیں،این سی اے نے پونے دو سال تحقیقات کیں، کچھ بھی نہیں ملا، میں ان کا رشتہ دار تو نہیں تھا، خدانخواستہ میں نے کرپشن کی ہوتی تو میں اس عدالت کے سامنے نہ ہوتا۔


Source
 
Last edited by a moderator:

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس زہنی مریض کو یہ پتہ ہی نہیں جن کے پاس حرام کا پیسہ ہو وہ بھی اتنا کہ کہ اس سے پارلیمنٹ کے لوگوں کو خرید کر حکومتیں گرا اور بنا سکیں ۔ریکارڈ جلا سکیں اسے تبدیل کراسکیں وہی پاکستان آسکتے ہیں جن کے پاس حرام کا پیسہ نہ ہو وہ تو تم پر تھوکنے پر بھی ساری عمر جیل میں گزارتے ہیں قوم کے اربوں روپے بچا کر اپنے ملازموں کے اکاونٹس میں رکھے ہوئے ہیں؟ ان کا یہ پیسہ حرام کا ہے یا حلال کا؟ انچپڑاسیوں کے اکاونٹس سے جو پیسہ تمہارے اکاونٹس میں جاتا ہے کیا وہ تمہیں زکات دیتے ہیں؟
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

چور مچائے شور
چور اپنے آپ کو کیسے چور کہہ سکتا ہے ؟؟؟
حاجی چور صاب



امپورٹڈ_فاشسٹ_حکومت_نامنظور #
چوروں_لٹیروں_کی_حکومت_نامنظور #

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور #
#امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

disgusted

Chief Minister (5k+ posts)
Now they should becaught by the scruff of their necks and thrown into jail.Bundial should be put into solitary confinement for allowing a convicted criminal,kanjr bhagori. she can be provided with virile studs in jail so thatshe overcomes her fixation of IK's serpent. [Reham Ramzan shared this with her. Fixation of both is understandable]
 

samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
جن کہ پاس حرام کا پیسہ ہو ان کہ لیے پاکستان سے بہتر اور کوئی ملک نہیں ہے جہاں پر آپ پیسے کہ بل بوتے عام عوام سمیت جرنیل، ججز، صحافی، قانون دان، مولوی سب خرید سکتے ہیں
 

Young_Blood

Minister (2k+ posts)
Ye case itna open & shut hai agar koi jitni b rishwat lay le,jitna he balck mail ho jaey,per koi b judge iss case mein inhein relief nahi de sakta..
 

3351399

MPA (400+ posts)
جو کرپشن کر کے باہر بیٹھے ہیں انہیں کیوں نہیں پکڑا جاتا؟
عدالت میں وزیر اعظم کی سفاری سوٹ کا دامن اٹھا اٹھا کے دہائیاں
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
chal phir salman shehbaz or apni hamsheera ko wapis bula... or nawaz sharif, oos ke baiton, ishaq dar or oos ki aulad ko bhi... or saifu rahman etc etc ko bhi wapis bula
 
Last edited: