میرے گاؤں نےبھی کسی اور کیلئے ہمیں ایندھن بنانے کے خلاف فیصلہ دےدیا،مراد

11muradsaeetalibmukhalif.jpg

سوات کی تحصیل اور خوازہ خیلہ میں سول سوسائٹی نے مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور حکومت امن وامان قائم کرنے کیلئے متحرک ہوں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے سوات میں بیورو چیف اور سینئر صحافی شیریں زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوات میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر مظاہرے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: سوات کی تحصیل کبل اور تحصیل خوازہ خیلہ میں سول سوسائٹی کا امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے خلاف مظاہرہ، حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان قائم کرنے کیلئے کردار ادا کریں۔ سوات میں بد امنی اور دہشت گردی برداشت نہیں کی جائے گی: مظاہرین

https://twitter.com/x/status/1558040175481131009
سینئر صحافی نے مظاہرین کی ایک اور ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ: سوات کے مختلف تحصیلوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں!

https://twitter.com/x/status/1558035724854824963
ایک اور ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے سینئر صحافی نے لکھا کہ: سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور احتجاج کر رہے ہیں کہ ہمیں ہر صورت میں امن چاہیے!

https://twitter.com/x/status/1558028688335290372
سابق وفاقی وزیر مراد سعید نے بھی مظاہرین کی ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کی اور لکھا کہ : آج میرے گاوں کبل نے بھی امن کے حق اور کسی اور کے لئے ہمیں ایندھن بنانے کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔ میں آواز اٹھاتا رہا، خدشات بتاتا رہا لیکن امپورٹڈ حکومت شریک جرم اور میڈیا کی ترجیحات الگ ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1558064702839611392
مراد سعید کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین "دہشت گردی نامنظور" کے نعرے لگا رہے ہیں۔


یاد رہے کہ سوات سے حال ہی میں ایک آرمی میجر اور ایک پولیس افسر کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ اور کبل میں عوام بدامنی روکنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امن چاہیے، ملک کو پھر سے بدامنی اور تشدد کی طرف لے جا نے والے عوامل کا فوری طور پر خاتمہ کرنا ہو گا۔
 

chandaa

Prime Minister (20k+ posts)
Rogue army playing with lives of its own people. BAJWAA harami nd his rouge Generals on mission to destroy Pakistan.
 
Pakhtoon of kpk n specially malakand division n waziristan had been the victim of TTP terrorism for so long. They have sacrificed so much. Neutrals We implore u to plz do not let it happen again. This il be a total disaster n wil lead to unimaginable radicalisation.. May Allah help us all.. ameen
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
بد امنی
پھیلایں گے پھر امن والوں کو ڈرون والوں کو لایں گے مفت تھوڑی بد امنی پھیلی ہے؟
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Abraham Lincoln Quotes

You can fool all the people some of the time, and some of the people all the time, but you cannot fool all the people all the time