میرے گھر کے باہر نقاب پوش لوگ کون تھے؟ جوا ب دینا ہو گا، شیریں مزاری

15shireemazarigharkbahir.jpg

رات 9 بجے کے قریب نمبرپلیٹس کے بغیر 4 کاریں میرے گھر کے باہر آئیں ، جواب دینا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پاکستان تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ: رات 9 بجے کے قریب نمبر پلیٹس کے قریب 4 کاریں میرے گھر کے باہر آئیں، 2 کاریں میری گلی کے آخری کنارے پر کھڑی ہوئیں اور 2 کاریں دوسرے سرے پر اور ایک سفید کار میرے گیٹ پر بھی آئی۔

https://twitter.com/x/status/1573713366459322368
انہوں نے لکھا کہ جب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی میں گھر پر موجود تھے تو ان میں سے 2 نقاب پوش افراد جنہوں نے کان میں ایئر پیس لگائے ہوئے تھے گھر کے سکیورٹی گارڈ کے پاس آئے اور کہا کہ وہ گھر کی تلاشی لینا چاہتے ہیں پھر میرے ڈرائیور وے سے چلے گئے۔ جب میں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے پوچھا تو انہوں نے صاف طور پر انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں پتا یہ کون لوگ تھے۔

https://twitter.com/x/status/1573713369231769601
انہوں نے ایک اور ٹویٹر پیغام میں لکھا کہ: جب ان کا نقاب پوش افراد سے آمنا سامنا ہوا اور جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کون ہیں تو وہ بھاگ گئے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں سوال اٹھایا کہ کیا ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلینز (ڈی جی آئی ایس پی آر) بتانا پسند کریں گے کہ یہ کون لوگ تھے؟ اور میرے گھر پر کیوں آئے۔

https://twitter.com/x/status/1573737356414386178
دریں اثنا تعزیراتِ پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی، پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 124 اے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ بغاوت کی دفعہ آئین پاکستان میں دیئے گئے بنیادی حقوق سے متصادم ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز تعزیراتِ پاکستان میں بغاوت کی دفعہ 124 اے کے خلاف شیریں مزاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کیاتھا۔
 
Last edited:

waseem137

Minister (2k+ posts)
دنیا کی واحد ایٹمی طاقت سے بھرپور فوج جو اپنے ہی شہریوں سے جنگ لڑ کر اپنے ملک کے ٹکڑے پہ ٹکڑے کروائی جارہی ہے۔ لعنت ایسے خبیثوں پہ۔
 

Visionartist

Chief Minister (5k+ posts)

Imran SHEROO AOR YOUTHIAS BHI HO SAKTEY HEYN IMRAN NEY TUMHARIY HAFAZAT KELIYE BHEJEY HON- BIBI MAZAR-I​