مینارپاکستان واقعہ، مرکزی ملزم ریمبو نے ضمانت کی درخواست دائر کر دی

ayesha-ramob1o.jpg


رواں سال 14اگست کو مینار پاکستان کے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرعائشہ اکرم کو بلیک میل کرنے کے کیس میں گرفتار عائشہ کے ساتھی مرکزی ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

اے آر وائی کے مطابق گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرعائشہ کو بلیک میل کرنے کے کیس میں مرکزی کردار عامر سہیل عرف ریمبو کا ضمانت کیلئے درخواست دائر کردی۔ ایڈیشنل سیشن جج اخلاق احمد نے درخواست پر سماعت کی۔

ملزم عامر سہیل عرف ریمبو نے ضمانت کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ بلیک میلنگ کا الزام غلط ہے، خاتون نے جھوٹے الزامات لگائے، استدعا ہے کہ عدالت ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔


عدالت نے ریکارڈ طلب کرکے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کر دی۔


یاد رہے کہ عائشہ اکرم نے اپنے ساتھی ریمبو اور دیگر ملزمان پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کیا تھا۔متاثرہ ٹک ٹاکر نے ریمبو کیخلاف پولیس کو درخواست دی تھی گریٹر اقبال پارک جانے کا پلان ریمبو نے ہی بنایا تھا۔


خاتون نے یہ بھی کہا کہ ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی ہیں، ویڈیوز کی وجہ سے ریمبو مجھے بلیک میل کرتا ہے۔