میں جذباتی کردار ادا کروں گی،عظمی بخاری کا میزبان کو دلچسپ جواب

3uzmabukharijazbatikirdar.jpg

نجی ٹی وی کے پروگرام ہنسنا منع ہے میں لیگی رہنما عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ اگر اُنہیں کبھی اداکاری کا موقع ملا تو وہ جذباتی کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کالج لائف میں وہ بشریٰ انصاری کی نقل کرتی تھیں اور ان کا "بجلی" والا کردار ادا کرتی تھیں۔

میزبان کے چٹ پٹے سوالات کا جواب دیتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف میرے سیلیبریٹی ہیں، نواز شریف آجائیں تو ان سے کھڑے ہوکر آٹوگراف لوں گی۔ نواز شریف آرہے ہیں، سب کی طبیعت صاف کردیں گے، نواز شریف نے وہاں بیٹھ کر عمران خان کی طبیعت صاف کردی۔


انہوں نے نواز شریف کی صحت سے متعلق بتایا نواز شریف کی طبعیت بہتر ہے، ڈاکٹروں کی اجازت ملتے ہی میاں صاحب واپس آئیں گے۔ قائد دفتر میں بیٹھ کر نہیں بنائے جاتے، جس کا پبلک میں مقام ہو وہ قائد ہوتا ہے۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی بتایا کہ لندن کے دورے پر ہر بندہ اپنے اپنے خرچے پر گیا، ہم اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتے، اتحادیوں کے ساتھ مل کر کریں گے۔ پاکستان پر بہت مشکل وقت ہے، پاکستان کی معاشی حالت ٹھیک کرنے کے لیے اتحادیوں سے بات کر رہے ہیں۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
ظاہر بڈھی مج اب اس بوڑھی عمر میں ہرنی اور بکری کا کردار تو ادا نہیں کر سکتی کیریکٹر ایکٹر کا رول ہی اس بڈھی مج کو کرنا پڑے گا اور کیریکٹر ایکٹر کا رول جزباتی ہی ہوتا ہے
 

stranger

Chief Minister (5k+ posts)
fiker na ker terre baki colleages bhi job less onay walay hain...

aik maheenay ke liay ohda nahi mila to kion roti hai pagli
 

asif65

MPA (400+ posts)
اتنی بڑی سیاست دان ۔۔۔ بات کرنے کا ڈھنگ نہیں ۔۔۔ اس سے اچھے تو وہ نوجوان ہیں جو پی ٹی ائی کے جلسے میں اتے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں ۔۔۔ سچی بات ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت ہے لیکن ان چوروں اور پٹواریوں نے ان سب کا حق مارا ہے ۔۔ اللہ ان کو پوچھے ۔۔۔۔​