میں نےاپنا تماشہ بنانے والےلوگوں کیلئےخانہ کعبہ میں بددعائیں کیں:رابی پیرزا

rabi-pirzada-video-int.jpg

بچپن سے ہی باغی شخصیت کی مالک تھی، کبھی کسی کی بات نہیں مانتی تھی، جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔

تفصیلات کے مطابق معروف کامیڈین نادر علی کے یوٹیوب پروگرام پی 4 پکائو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پاپ گلوکارہ، نغمہ نگار، ٹیلی ویژن میزبان، مصور اور خطاط رابی پیرزادہ نے اپنی ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی ویڈیوز کو پھیلانے والوں اور تماشا بنانے والے لوگوں کے لیے خانہ کعبہ میں جا کر بہت بددعائیں کیں۔

بچپن سے ہی باغی شخصیت کی مالک تھی، کبھی کسی کی بات نہیں مانتی تھی، جو کچھ میرے ساتھ ہوا اس پر مزید بات نہیں کرنا چاہتی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگوں نے عامر لیاقت کو نہیں بخشا وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، میں تو ایک لڑکی ہوں، میں نے تب اللہ سے کہا تھا کہ اے اللہ تو تو مجھے جانتا ہے!

پروگرام کے میزبان نادر علی نے سوال کیا کہ " یہ سب کیسے ہوا اور اس کے آپ کی زندگی پر کیا اثرات پڑے" جس کے جواب میں انہوں نے ویڈیوز پھیلانے جانے کے واقعے کو ایک سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی میں میرے متعلق جو باتیں کی گئی میرا دل کرتا تھا کہ ان سب کو گولی مار دوں! سابقہ گلوکارہ نے گفتگو میں مزید کہا کہ لوگ کہتے تھے

کہ میری ویڈیو میرے کسی بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں جو آج تک سامنے نہیں آسکا، اس بات پر مجھے ہنسی آتی ہے! ہر اس شخص جس نے میرے بارے بات کی ہے وہ اپنی باتوں کو اللہ کے سامنے جوابدہ ہے

!
انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ اپنے خاندان میں سب کو پتا تھا کہ کیا ہوا میں اس بارے میں بات نہیں کرنا چاہوں گی لیکن خاندان سے باہر کے لوگوں نے میرے لیے جو الفاظ استعمال کیا انہوں نے مجھے انتہائی تکلیف دی، میں نے ان لوگوں کو بہت خانہ کعبہ میں کھڑے ہو کر بددعائیں دیں جنہوں نے اپنے لائیکس اور ویوز کے لیے میرا تماشا بنا دیا!

اس وقت میں بہت جذباتی تھی! انہوں نے ایک واقعے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میری ایک دوست کا بھائی میری ویڈیو لوگوں کو فارورڈ کرتا تھا، جو ایسے کام ویسے بھی کرتا رہتا تھا جس کے بارے مجھے پتا چلا کہ وہ ایک موٹرسائیکل ایکسیڈنٹ میں مارا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے سب سے زیادہ دکھ لوگوں کی باتوں پر ہوا تھا، ہم بطور قوم انتہائی گر چکے ہیں، میرے بعد بھی بہت سے افراد کی ویڈیوز سامنے آئیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے گناہ ثواب کا اتنا احساس نہیں تھا، میں اس پر خوش ہوں کہ یہ میرے ساتھ ہوا جس سے مجھے اللہ تعالیٰ کے اور قریب ہونے کا موقع ملا۔ اللہ تعالیٰ اور قرآن پاک سے مجھے بہت سہارا ملا۔ پہلے مجھے کم لوگ سنتے تھے اب مجھے سننے والے لوگ بڑھ گئے ہیں۔
 
Last edited by a moderator:

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Good. Fight back the evil and expose the evil doing.
May god give you happy life and lasting success in life.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
بی بی خانہ کعبه میں بیٹھ کر آپ کو غلط باتیں کرنے والے مسلمانوں کے لیے دعا کرنی چاہیے تھی اللہ پاک انہیں ہدایت دے نہ کہ بددعائیں . ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپکو کسی جید عالم دین خاتون کی صحبت میں بیٹھ کر دین کو مزید سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
بی بی خانہ کعبه میں بیٹھ کر آپ کو غلط باتیں کرنے والے مسلمانوں کے لیے دعا کرنی چاہیے تھی اللہ پاک انہیں ہدایت دے نہ کہ بددعائیں . ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپکو کسی جید عالم دین خاتون کی صحبت میں بیٹھ کر دین کو مزید سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے
آپ کی بات میںبھی بہت وزن ہے اور زاتی حد تک اتفاق ہےمگر مظلوم پے اتنا بوجھ لازم نہ کریں کہ وہ انصاف بھی نہ مانگے اور ظالم کو برا بھی نہ کہ سکے، لاچار مظلوم خدا سے ہی انصاف مانگے گا، ورنہ دنیا کا تو وطیرہ ہے کہ کوئی لاچار ہو تو اسکے سر سے چادر بھی اتار لو اور زباں بندی کر دو ۔
 
Last edited:

Kam

Minister (2k+ posts)
بی بی خانہ کعبه میں بیٹھ کر آپ کو غلط باتیں کرنے والے مسلمانوں کے لیے دعا کرنی چاہیے تھی اللہ پاک انہیں ہدایت دے نہ کہ بددعائیں . ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آپکو کسی جید عالم دین خاتون کی صحبت میں بیٹھ کر دین کو مزید سیکھنے اور سمجھنے کی ضرورت ہے
Your state is into this business leave aside general public.
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
آپ کی بات میںبھی بہت وزن ہے اور زاتی حد تک اتفاق ہےمگر مظلوم پے اتنا بوجھ لازم نہ کریں کہ وہ انصاف بھی نہ مانگے اور ظالم کو برا بھی نہ کہ سکے، لاچار مظلوم خدا سے ہی انصاف مانگے گا، ورنہ دنیا کا تو وطیرہ ہے کہ کوئی لاچار ہو تو اسکے سر سے چادر بھی اتار لو اور زناں بندی کر دو ۔
Your state is into this business leave aside general public.

میرا کہنا صرف حرم کی حرمت کے تناظر میں ہے . حرم پاک میں بیٹھ کر کسی مسلمان کے لیے بددعا.....؟ میرا دل نہیں مانتا
وہ پاک جگہ تو ہے ہی امن، آتشی، پیار، محبت اور دعاؤں کی ہے

باقی، خاتون کے ساتھ کسی بھی قسم کی زیادتی کرنے والے ملکی قوانین کے تحت کسی بھی رحم کے مستحق نہیں
 
Diabetes

MPA (400+ posts)
یہ شدید غصے میں ھے اور انتقام کی آگ میں اندھی ہو چکی ھے اسی لیۓ کہ رہی ھے کہ وہ لڑکا جو اسکی ویڈیو شیئر کرتا تھا اللہ نے اسکا بدلہ لیا اور وہ ایکسیڈنٹ میں مارا گیا ۔ یہ ایک بیمار سوچ کی علامت ھے ۔ یہ کڑھ کڑھ کر اپنے آپ پر ظلم کر رہی ھے ۔ جن بھی لوگوں نے اس پر ظلم کیا ، اگر یہ ان کو سزا نہیں دلوا سکتی تو انہیں معاف کرے دل سے، انہیں بھول جاۓ، ان کے بارے میں سوچے بھی نہ۔ اور ویسی زندگی گزارے جیسی یہ گزارنا چاہتی ھے ، لوگوں کے پریشر کی وجہ سے اپنا لائف سٹائل چینج نہ کرے وگرنہ یہ ھمیشہ دُکھی رھے گی
 
thinking

Mujhay koi idea nahi ke iss ki kon si video leaked howi thi?Iss lia koi comment denay se qasar ho..
 
sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جب خود پر اپنے کرتوت ظاہر تھے تو برا نہیں لگا جب لوگوں کے سامنے آگئے تو خدا سے قربت ہو گئی یعنی جب خدا جانتا تھا تو خدا کو خاطر میں لانا ضروری نہیں تھا۔اگر کسی پر شکوہ بنتا ہے تو خود سے بنتا ہے اب بھی اپنی غلطی ماننے کے بجائے لوگوں کو بد دعائیں ؟ اپنے لئے دعا کرتی تو بہتر تھا۔سگرچہ میں نے اس کی وڈیو لوگوں کو فارورڈ نہیں کی لیکن بہتر نہ ہوتا یہ وڈیو بنتی ہی نہ اور بن گئی تھی تو فون میں رکھی ہی نہ ہوتی نہ لیک ہوتی نہ فارورڈ ؟ اپنے حصے کے عمل کے کسی سٹیج پر بھی شرمندگی نہیں لیکن آخری کام جو لوگوں نے کیا اب بھی اسی پر زور ہے ۔ابھی اور سبق سیکھنے کی ضرورت ہے بہتر تو یہ تھا کہ لوگوں کی راہنمائی کرتی ایسی فضول حرکتیں کریں ہی نہ اب بھی منفی خیالات
 
taban

Chief Minister (5k+ posts)
مجھے اس کی کسی وڈیو کا کچھ آئیڈیا نہیں ہے مگر میرا اندازہ ہے کہ یہ اس وڈیو میں کسی قسم کی غیر اخلاقی حرکت میں مصروف تھی اپنا تماشا تو بی بی نے خود بنایا ہے مذکورہ وڈیو میں اداکاری کر کے یہ مائی پیسے والی ہے خانہ کعبہ جا سکتی ہے وہاں جا کر اسے اپنے گناہ کی معافی مانگنی تھی مگر یہ وہاں جا کر بھی لوگوں کو بد دعائیں دیتی رہی بجائے اپنے اخلاق درست کرنے کے اب بھی لوگوں کو الزام دے رہی ہے یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ خود کو بی بی پاکدامن اور عوام الناس کو قابل گردن زدنی سمجھتی ہے اور پھر ساتھ ہی یہ بھی کہتی ہے کہ اسے اب لوگ زیادہ سنتے ہیں یعنی اب مال زیادہ بن رہا ہے تو زیادہ مال بننا تو پھر وڈیو کی کرامت ہے بہر حال میری اس سے درخواست ہے کہ یہ لوگوں کو بد دعائیں دینا بند کرے کیونکہ بد دعا بھی حق رکھتی ہے اور مبادا اس پر ہی لوٹ آئے
 
!n5aNiTy

Minister (2k+ posts)
Na banati na aisee videos... jab bana bana ker apnee yar ko bhaij rahee thee tab kher thee?.
Kherr ghaltina saab se hoti heen... Allah saab ko hidayat dee
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
Na banati na aisee videos... jab bana bana ker apnee yar ko bhaij rahee thee tab kher thee?.
Kherr ghaltina saab se hoti heen... Allah saab ko hidayat dee
She had told that it was stolen from her phone by the brother of her (girl) friend or by her (girl) friend. In any case it was posted on internet by the brother of her friend..
Anyway you might have inside information about the incident that she sent it to some yar. Thanks for your inside info and your big heart that you have forgiven her!