میں ہوتا تو گڑ بڑ ہوجاتی، یونس خان کا شعیب اختر کو خراج تحسین

tv.jpg


میں ہوتا تو گڑ بڑ ہوجاتی، یونس خان کا شعیب اختر کو خراج تحسین

پی ٹی وی اسپورٹس پر قومی ہیرو شعیب اختر کے ساتھ میزبان نعمان نیاز کی بدتمیزی نے ہر عام و خاص کو غصے میں مبتلا کیا ہوا ہے، ساتھ ساتھ ہی شعیب اختر کے چاہنے والے ان کی تحمل مزاجی پر انہیں خراج تحسین پیش کررہے ہیں، کہتے ہیں کہ شعیب اختر نے انتہائی تمیز کے ساتھ ردعمل دیا اور استعفیٰ دے دیا۔


سابق کپتان یونس خان نے بھی شعیب اختر کے ردعمل پر انہیں سراہا ساتھ ہی باور کروایا کہ میں ہوتا تو نہ جانے کیا ہوجاتا، گڑ بڑ ہوجاتی،اے آر وائی نیوز کے پروگرام ہر لمحہ پرُجوش میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے نعمان نیاز کے رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ‏اختر کے ساتھ غلط ہوا خدانخواستہ شعیب اختر کی جگہ میں ہوتا تو کیا سے کیا ہو جاتا،گڑ ہوجاتی۔

یونس خان نے پروگرام میں بتایا کہ شعیب اختر سے بہترین تعلق رہا ہے، وہ اچھی شخصیت کے مالک ہیں انہوں ‏نے بہترین نظم وضبط کا مظاہرہ کیا میں شعیب اختر کو سلام پیش کرتا ہوں،شعیب اختر نے بدتمیزی کا جواب بہت مہذب انداز میں دیا، مجھے ان کے رویئے نے بہت متاثر کیا ہے۔

پروگرام میں شریک سابق بولر محمد تنویر نے بھی اپنے تجربات شیئر کئے، انہوں نے کہا کہ جب وہ نئے نئے ٹی شو میں آئے ‏تو جواب نہ دینے پر انہیں اینکر کی بدتمیزی کا سامنا کرنا پڑا ہے، ایک اینکر نے تو ڈانس تک کرنے کا کہہ دیا ، گانا سنانے کا کہہ دیا اور جب بات نہیں مانی تو بریک میں اینکر نے لڑائی کی۔

محمد تنویر نے مزید بتایا کہ کچھ لوگ اینکر بنے بیٹھے ہیں جو ایسی حرکات کرتے ہیں،شعیب اختر نے جو ‏کچھ کیا بالکل ٹھیک کیا انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے استعفیٰ دیا،سابق بالر نے سوال اٹھایا کہ شو میں بیٹھے دیگر سابق کرکٹرز کو کیا اس بدسلوکی پر سوال نہیں ‏کرنا چاہیے تھا؟ کیا انہیں شعیب اختر کے لیے کھڑے نہیں ہونا چاہیے تھا؟

پاک نیوزی لینڈ میچ کے دوران جاری پروگرام میں میزبان نعمان نیاز نے شعیب اختر کو آن ایئر کہا کہ اوور اسمارٹ ہورہے ہیں آپ پروگرام سے چلے جائیں، جس پر شعیب اختر نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی اور معافی مانگنے کا بھی کہا لیکن میزبان نے ایک نہ سنی اور شعیب اختر نے آن ایئر ہی استعفیٰ دیا اور چلے گئے۔


نعمان نیاز کے اس رویئے پر سیاسی ، سماجی، اسپورٹس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کھل کر مذمت کی، سوشل میڈیا صارفین نے بھی میزبان کو خوب آڑے ہاتھوں لیا، جبکہ پی ٹی وی کی جانب سے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیٹی تشکل دے دی گئی ہے۔
 
Last edited by a moderator: