نئے ڈی جی ISI کی تعیناتی سےمتعلق افواہوں پر صدیق جان، عدیل وڑائچ کا جواب

isi11.jpg


ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیاگیا جبکہ ان کی جگہ پر کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو تعینات کیا گیا،

نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کے بعد پاکستانی سوشل میڈیا پر افواہوں کا بازار گرم ہے ،جہاں کچھ لوگ اس تعیناتی پر سوال اٹھا رہے ہیں تو کچھ ایسے اشارے دے رہے ہیں جیسے سب معمول کے مطابق نہیں۔


اس پر سب سے پہلے غریدہ فاروقی نے سوال اٹھایا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے میں اتنی تاخیر کیوں ہے؟ کس نے تاخیر کرنے کا مشورہ دیا ہے؟ کیا وزیراعظم مناسب تاریخ کا انتظار کررہے ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1446175585609338880
اسکے بعد طلعت حسین، عمرچیمہ، اعزازسید اور دیگر نے بھی ٹویٹس کئے جنہوں نے دبے الفاظ میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ وزیراعظم عمران خان جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس آئی بنانا چاہتے تھے۔

طلعت حسین نے ٹویٹ کیا کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم کی تقرری اور دیگر تقرر وتبادلے جن کا آئی ایس پی آر نے اعلان کیا ، کیا شرمناک گڑبڑہوئی، یہ نازک وقت میں نازک فیصلے ہیں،ایسا سلوک نہیں کیا جاسکتا جیسا فردوس عاشق اعوان اور فیاض الحسن چوہان کے ساتھ کیاگیا‘۔

https://twitter.com/x/status/14463485164654673920
عمر چیمہ نے تبصرہ کیا کہ پہاڑی پر موجود درویش کا اصرار ہے کہ ٹویٹر والا مجاہد حساس ذمہ داریوں کیلئے بہتر ہے جبکہ مرد مجاہد کی نگاہ نے کسی اور کو چن لیا، جس کے سبب ابھی تک کی صورتحال اصرار اور انکار کے درمیان لٹکی ہوئی ہے

https://twitter.com/x/status/1446349612529430535
ان سوشل میدیا پر چلنےو الی افواہوں پر عدیل وڑائچ نے ردعمل دیا کہ جو لوگ کسی ایڈونچر یا بڑی خبر کا انتظار کر رہے ہیں انہیں مایوسی ہو گی، یوں تو صورتحال واضح ہے مگر تسلی کیلئے کچھ وقت میں مزید واضح ہو جائیگی

https://twitter.com/x/status/1446398645444698112
عدیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ تین سال تک کئی دانشور کہتے رہے کہ عمران خان کو فوج چلا رہی ہے آج وہی کہہ رہے ہیں کہ فوج اور عمران خان ایک پیج پر نہیں ، حالانکہ ان میں سے بہت سے دانشور جانتے ہیں کہ فوج ایک منظم سسٹم کا نام ہے، اب دکانداری چلانے کیلئے کچھ تو مارکیٹ میں بیچنا ہے مگر یہ زیادہ نہیں بکنے لگا

https://twitter.com/x/status/1446432745241169926
اسکے بعد صدیق جان نے تبصرہ کیا کہ ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کا وقت ہوا چاہتا ہے

https://twitter.com/x/status/1446429901767204867
صدیق جان نے مزید کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے معاملے پر آرمی چیف اور عمران خان میں اختلاف کی خبر کہاں سے آئی؟؟ کیسے یہ سب سے بڑی بحث بنی؟؟ ایک گھنٹے میں تفصیلات شیئر کرتا ہوں. ٹویٹس ڈیلیٹ کرنے کی بات پر قائم ہوں، ٹویٹ ڈیلیٹ نہ ہوئے تو جرمانہ دینے کو تیار ہوں...

https://twitter.com/x/status/1446435701818642480
صدیق جان کا کہنا تھا کہ غیر حتمی نہیں حتمی نتیجہ سامنے آگیا پہلا ٹویٹ ڈیلیٹ.... آغاز ہوگیا کس نے اور کونسا ٹویٹ ڈیلیٹ کیا ؟؟؟ بتانے والے کو پنڈی کے کوئٹہ شاندار ہوٹل کی بہترین چائے پلائی جائے گی

https://twitter.com/x/status/1446436715699314692
اطہر کاظمی کا کہنا تھا تین برسوں سے آئے روز حکومت کے فوج سے اختلافات،جانے کی تاریخ ،قومی حکومت، بزدار کی تبدیلی وغیرہ جیسی خبریں دے کر تین برسوں سے عزت افزائی کروانے والے صحافی دوست کوئی موقع جانے نہیں دیتے یہ کیسے ہوسکتا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقریری ہو اور یہ اپنی عزت میں مزید اضافہ نہ کروائیں۔

https://twitter.com/x/status/1446439378570694701
 
Last edited by a moderator:

master timi

MPA (400+ posts)
مریم اور نواز شریف فوج مخالفت میں بہت آگے جا چکے ہیں۰ اب کوئی بھی چیف ہو یا آئی ایس آئی کا سربراہ ہو خاص فرق نہیں پڑے گا۰ بداعتمادی کی فضا قائم رہے گی۰
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Real journalists provide news not rumors, which is why these selected Lifafas will never be real journalists.