نادرا افسر کی خاتون سے بدتمیزی اور دھمکیوں کی ویڈیووائرل

amir-siraj11231.jpg

نادرا کے کراچی میں ایک اور افسر کی خاتون سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں نادرا افسر اپنے نام بتا بتا کر دھمکیاں دیتا نظر آرہا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں واقع نادرا سینٹر کے اندر کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج ایک خاتون شہری کے ساتھ بدتمیزی کرتے اوردھمکیاں دیتے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

ویڈیو میں نادرا افسر خاتون کو اپنا نام بتاتے ہوئے کہتے ہیں "میرا نام عامر ہے جہاں شکایت کرنی ہے کردو جاؤ یہاں سے نکلو ، میرا نام عامر سراج ہے جاؤ سیٹیزن پورٹل پر شکایت کردو یہاں سے جاؤ"۔


ویڈیو میں خاتون شہری کی آواز بھی واضح طور پر سنی جاسکتی ہے جو کہتی ہے کہ مجھے 5 ماہ ہوگئے نادرا دفتر کے چکر لگاتے جو جو کاغذ مجھ سے مانگا گیا میں نے یہاں لاکر دیا ہے،آپ میرے کاغذات واپس کریں میں چلی جاؤں گی۔

مگر عامر سراج ہٹ دھرمی پر قائم رہتے ہوئے کہتے ہیں میں کوئی کاغذ واپس نہیں کروں گا، میری مرضی ، جس کو شکایت لگانی ہے لگادو،یہاں سے جاؤ۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج نے بہت سے شہریوں کے اہم کاغذات اور شناختی کارڈ کیلئے اپنے پاس غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے ہیں اور شہریوں کو ان کیلئے چکر پر چکر لگواتے رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر سراج نے کسی شہری کے ساتھ بدتمیزی کی ہو، ماضی میں بھی عامر سراج مس کنڈکٹ کے الزام میں نوکری سے فارغ ہوچکے ہیں، مگر انہیں حاصل افسروں کی سرپرستی کی وجہ سے انہیں نوکری پر بحال کردیا گیا مگرا نہوں نے اپنی روش نہ بدلی۔
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
بہت خبیث بندا ھے جوتے لگنے چاھیے اسکی تشریف پر اتنی اکڑ گردن میں سریا ھے اس منہوس مارے کی۔
 

gwah

Voter (50+ posts)
Sounds like the woman was being unreasonable. All requests have to be made keeping the rules, regulations and protocols as your guide. Pakistani's think they are above god and have a misguided sense of entitlement. Being a woman does not decree priority. All are equal!