نسلی تعصب کے خلاف احتجاج سے انکار،افریقی سٹار کرکٹر ڈی کاک ٹیم سے باہر

4decock.jpg

ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران میچ شروع ہونے سے قبل گھٹنوں پر بیٹھنے سے انکار کرنے والے جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک کو ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی آفیشل ٹی 20 ورلڈ کپ کی ویب سائٹ پر شائع کردہ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹسمین کوئنٹن ڈی کاک نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے سے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر معذرت کرلی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ خبر اس وقت سامنے آئی جب جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایہ اعلامیہ جاری کیا گیا کہ ورلڈ کپ کے دوران تمام کھلاڑی میچز سے پہلے اپنے گھٹنوں پر بیٹھیں گے۔ کوئنٹن ڈی کاک ان جنوبی افریقی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں اپنے پہلے میچ سے پہلے گھٹنوں پر بیٹھ کر نسلی تعصب کے خلاف احتجاج میں حصہ نہیں لیا تھا، آسٹریلیا کے خلاف اس میچ میں کچھ کھلاڑی گھٹنوں پر بیٹھے تھے ، کچھ ایک ٹانگ پر بیٹھے اور کچھ بالکل سیدھے کھڑے رہے تھے۔

GettyImages-1347239569.jpg


کھلاڑیوں کی جانب سے اس رویے کو دیکھتے ہوئے کرکٹ جنوبی افریقہ نے ایک واضح اعلامیہ جاری کیا جس میں کہاگیا کہ تمام کھلاڑیوں کو لازمی گھٹنوں پر بیٹھنا ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1452925645143609344
ڈی کاک کے ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں شمولیت سے انکار کے حوالے سے کرکٹ جنوبی افریقہ نے بھی تصدیق کردی ہے کہ ڈی کاک نے اسی معاملے کے تناظر میں میچ کھیلنے سے انکار کیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1452938245310799874
کرکٹ جنوبی افریقہ کے بیان کے مطابق بورڈ نے ڈی کاک کے گھٹنوں پر نہ بیٹھنے کے فیصلےکا نوٹس لیا ہے، تمام کھلاڑی بورڈ کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہیں، اور تمام کھلاڑی متحد ہوکر گھٹنوں پر بیٹھ کر نسلی تعصب کے خلاف احتجاج کا حصہ ہوں گے۔ اس معاملے پر مزید کسی ایکشن سے پہلے بورڈ ٹیم مینجمنٹ کی رپورٹ کا انتظار کرے گی۔
 

FishBurger

MPA (400+ posts)
Quinton has an opinion . We can disagree to the opinion, but we cannot force it on him. I stand with Quinton for not getting un-necessary shit from top.
 

Wake Up Pakistan

Chief Minister (5k+ posts)
ویسٹ کا نیا ڈرامہ ہے. گٹنو پے بیٹھنے سے تم نے کالو کو مارنا چھوڑ دینا ہے. منافقت میں سب سے آگے