نصرت فتح علی خان کا یادگار قصہ، اجے دیوگن کی زبانی: مجھے اٹھاو اورلیکرچلو

nusrat.jpg


بالی ووڈ کے مشہور ہیرو اجے دیوگن نے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کی زندگی کا ایک یادگار قصہ گوش گزار کرکے انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور اداکار یاسر حسین نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اجے دیوگن استاد نصرت فتح علی خان کی زندگی کا ایک قصہ سناتے دکھائی دے رہے تھے، یاسر حسین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نصرت صاحب جیسے آرٹسٹ صدیوں میں پیدا ہوتے ہیں۔

ویڈیو میں اجے دیوگن بھارتی ٹی وی کے ایک گلوکاری کے مقابلے کے پروگرام میں بطور مہمان شریک تھے، انہوں نے نصرت فتح علی خان کی زندگی کا ایک قصہ سناتے ہوئے کہا کہ نصرت فتح علی خان اپنے دور میں ایک پراجیکٹ کے سلسلے میں بھارت میں مقیم تھے، استاد نصرت فتح علی خان کا وزن چونکہ بہت زیادہ تھا لہذا انہیں حرکت کرنے اور چلنے پھرنے میں دشواری ہوتی تھی۔ اجے دیوگن نے بتایا کہ نصرت صاحب گاڑی میں سفر بھی نہیں کرسکتے تھے،



اس پراجیکٹ میں بخشی صاحب کو ان کے ساتھ کام کرنا تھا، ایک دن نصرت صاحب نے بخشی صاحب کو ملاقات کیلئے پیغام بھجوایا اور اپنے پاس ہوٹل میں بلوایا ، بخشی صاحب کو لگا کہ نصرت فتح علی خان انا پرستی میں خود ملاقات کیلئے آنے کے بجائے انہیں بلارہے ہیں، لہذا بخشی صاحب ملاقات کرنے نہ پہنچے۔

اجے دیوگن نے کہا کہ ملاقات نہ ہونے کے باعث بخشی صاحب گانا لکھ کر نصرت جی کو بھجواتے جسے نصرت فتح علی خان مسترد کردیتے، اور جو دھن نصرت فتح علی خان بنا کر بھیجتے تھے بخشی صاحب کہتے یہ کیا بکواس ہے،

یہ سلسلہ 15 سے 20 دن جاری رہا جس کے بعد ایک دن نصرت صاحب نے اپنے لوگوں کو کہا مجھے اٹھاؤ اور بخشی کے پاس لے کر چلو۔اجے دیوگن نے کہا کہ بخشی صاحب پہلی منزل پر مقیم تھے، 8 لوگ نصرت جی کو اٹھائے جب ان کے دروازے پر پہنچے تو بخشی جی ان کی مشکل دیکھ کر رو پڑے اور انہوں نے تسلیم کیا کہ میں نے احمقانہ انا پرستی دکھائی۔


اس واقعے کے بعد بخشی جی نے اس پورے پراجیکٹ کیلئے ہوٹل میں جاکر ان کے ساتھ ایک ماہ تک قیام کیا اور اس پراجیکٹ کو مکمل کیا۔
 

HSiddiqui

Chief Minister (5k+ posts)
hahaha….Hoga Ajay scumbag lekin iss story say to iska koi lena dena nahin?….siwae sunnanay kay?
Ab is mein kia
True....we must criticize any and every wrong action from anybody, but it is good to praise or be quiet when a good thing is portraited. This is just a story with no profit or loss to this man AJAY
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
True....we must criticize any and every wrong action from anybody, but it is good to praise or be quiet when a good thing is portraited. This is just a story with no profit or loss to this man AJAY
A story could be good or bad, happy or sad but you can't blame the story teller?……Ab is mien kia