پنجاب حکومت نے نمل یونیورسٹی کو دی گئی زمین واپس لیتے ہوئے اس فیصلے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس فیصلے کا اعلان رہنما ن لیگ عطاء تارڑ نے کیا اور کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے نمل یونیورسٹی کو دی گئی زمین واپس لےلی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زمین دینے کے فیصلے کو منسوخ کرتے ہوئے اس کا نوٹیفکیشن بھی واپس لیا جارہا ہے،زمین واپس لینے کا فیصلہ عدالتی حکم نامے کی روشنی میں کیا جس میں کہا گیا ہے کہ کسی این جی او کو سرکاری زمین نہیں دی جاسکتی۔
عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ انہوں نے اپنے دور میں مزید00 65کنال سرکاری زمین یونیورسٹی کو دینے کا منصوبہ بنایا تھا،نمل یونیورسٹی کیلئے عمران خان نے 6500 کنال زمین پر غیر قانونی قبضہ کیا اور سرکاری وسائل کا استعمال کیا۔
رہنما ن لیگ نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نمل یونیورسٹی کیلئے پنجاب حکومت سے 8ہزار کنال زمین دینے کی درخواست کی تھی جسے منظور کرتے ہوئے انہیں یہ اراضی دی گئی۔