نمل یونیورسٹی کیلئے گلوکار علی ظفر نے 13لاکھ ڈالر فنڈ اکٹھا کر لیا

namal-uni-ali-zafar.jpg


نمل یونیورسٹی کیلئے ہیوسٹن میں13لاکھ ڈالرفنڈ جمع کیا،علی ظفر

پاکستان کے معروف گلوکارعلی ظفر کا شاندار کارنامہ، عمران خان کی نمل یونیورسٹی کیلئے 13لاکھ ڈالر کا فنڈ جمع کرلیا،ٹوئٹر پر علی ظفر نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں نمل یونیورسٹی کے لیے فنڈ اکٹھا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تقریب سے چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔

علی ظفر نے ٹویٹ پر لکھا کہ خدا کے فضل سے پاکستان کے پہلے نالج سٹی کے لیے جس کی بنیاد عمران خان نے رکھی ہے، صرف ہیوسٹن سے تیرہ لاکھ ڈالر جمع کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1536985868501516288
انہوں نے مزید لکھا کہ یہاں 60 فیصد طلبہ مفت میں اعلیٰ معیار کی اعلیٰ تعلیم حاصل کریں گے، گلوکار نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ یہ پاکستان کے لئے ہے سب مل کراس میں حصہ ڈالیں۔

علی ظفر پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں، ان کے گانوں اور اداکاری دونوں ہی مداحوں کوبے حد پسند ہیں۔
 
Last edited by a moderator: