نمیبیا کے کیپٹن نے بنا معاوضے کے پی ایس ایل کھیلنے کی آفر کیوں کی؟

8namfrepsl.jpg

کامران اکمل کی جانب سے احتجاجاً پی ایس ایل سے دستبرادری کے اعلان کے بعد غیر ملکی کھلاڑی نے مفت میں اپنی دستیابی ظاہر کردی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمیبیا کرکٹ ٹیم کے کپتان گیر ہارڈ ایرا سمس نے کامران اکمل کی پی ایس ایل میں جگہ پر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

twitt.jpg


رپورٹ کے مطابق گیرہارڈ ایرا سمس نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ مجھے پی ایس ایل کیلئے منتخب کیا جائے میں مفت میں کرکٹ کھیلنے کیلئے تیار ہوں۔

یادرہے کہ پی ایس ایل سیز ن 7 کی ڈرافٹنگ کے دوران وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل کو سلور کیٹیگری میں منتخب کیا گیا تھا جس پر احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے پی ایس ایل سے دستبرداری کا اعلان کردیا تھا۔

اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سیزن میں مجھے پلاٹینیم سے گولڈ کیٹیگری میں منتقل کیا گیا تھا میں نے تب بھی احتجاج کیا مگر تب پشاور زلمی کی جانب سے مجھے اگلے سیزن میں
کیٹیگری کی بہتری کی یقین دہانی کروائی گئی، مجھے ہمدردی نہیں چاہیے ۔
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
لیکن ملک صاحب نمبیا کے کیپٹن نے یہ آفر کی ہی کیوں؟ اسکا تو آپ نے
جواب نہیں دیا؟….کیا آپ کو صحیح سے کچھ رپورٹ کرنا آتا بھی ہے؟
 

rmunir

Minister (2k+ posts)
لیکن ملک صاحب نمبیا کے کیپٹن نے یہ آفر کی ہی کیوں؟ اسکا تو آپ نے
جواب نہیں دیا؟….کیا آپ کو صحیح سے کچھ رپورٹ کرنا آتا بھی ہے؟
Love for the game not for the money like this idiot akmal. If I am not wrong he financed Nimibias team to play world cup
 

ahaseeb

Minister (2k+ posts)
Pakistan should bring more associate team players and have a unique format games with them. Like Associate 11 or somethingk