نوازشریف نے عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آنے اور عملی سیاست کا حصہ بننے کیلئے تیاری شروع کر دی ہے۔
نجی چینل اے آر وائے نیوز کے مطابق نوازشریف نے عام انتخابات سے قبل پاکستان واپس آنے کیلئے مشاورت شروع کر دی ہے اور اس کے لیے انہوں نے پارٹی کے چند رہنماؤں سے مشاورت بھی کی ہے، یہاں تک بھی پوچھ چکے ہیں کہ واپس آنے کی صورت میں انہیں پنجاب میں واپس آنا چاہیے یا اسلام آباد؟
صحافی نعیم اشرف بٹ کا دعویٰ ہے کہ اس مشاورت یا اس سوال کی وجہ آن گرآؤنڈ سیاسی صورتحال ہے کیونکہ نوازشریف اور پارٹی کی بیشتر لیڈر شپ انہیں لاہور میں واپس دیکھنا چاہتی ہے تاہم چونکہ پنجاب میں اب ن لیگ کی حکومت نہیں یہاں ق لیگ برسراقتدار ہے اس لیے وہ وفاق کا بھی رخ کر سکتے ہیں۔
صحافی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاق میں حکومت کے باعث انہیں کچھ مدد بھی مل سکتی ہے۔ کیونکہ نوازشریف نے اپنی واپسی سے قبل محفوظ وطن واپسی کی شرط رکھ دی ہے۔ سابق وزیراعظم کا یہ بھی خیال ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے۔