نوازشریف واپس آئے تو دوبارہ بیرون ملک نہیں جا سکیں گے،مظہر عباس

14mazahrnawaz.jpg

سینئر صحافی و تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا نواز شریف واپس آرہے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام رپورٹ کارڈ میں خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار نے کہا کہ نواز شریف واپس کیوں آئیں گے؟ ایسی صورتحال میں جب انہیں یہ پورا خدشہ ہے کہ ان کی اپیل مسترد ہوسکتی ہے ، انہیں یہ خطرہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مقتدر حلقوں سے معاملات ابھی اتنے خراب نہیں ہوئے ہیں۔

مظہر عباس نے مزید کہا کہ نواز شریف اگر ایک بار واپس آگئے تو پھر جب تک عمران خان کی حکومت ہے وہ دوبارہ بیرون ملک نہیں جاسکیں گے، ایسی صورتحال میں نواز شریف کیونکر واپسی کا فیصلہ کریں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اگر نواز شریف نے ایسے ماحول میں واپس آنا ہی تو تھا تو وہ اتنے لمبے عرصے کیلئے باہر کیوں رہے اتنے مہینے لندن میں قیام کیوں کیا وہ کچھ ہفتوں کے بعد بھی واپس آسکتے تھے، جب تک صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، رانا شمیم کے کیس کا معاملہ کھل کر سامنے نہیں آجاتا نواز شریف واپسی کا پلان نہیں بنائیں گے۔

سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ نواز شریف کی اپنی اپیل کا معاملہ بھی ابھی درمیان میں ہے، کیا واپس آنے پر وہ گرفتار ہوں گے؟ کیا وہ ذہنی طور پر دوبارہ جیل جانے کیلئے تیار ہیں؟ اس وقت نواز شریف کیلئے اس غیر یقینی کی صورتحال میں واپسی کا فیصلہ کرنا بہت مشکل ہوگا۔
 

Shan ALi AK 27

Chief Minister (5k+ posts)
دوبارہ اس نے آلو لینے جانا ہے
کنجر چوری کا مجرم ہے کہ انٹرنیشنل ایئر لائن کا
سٹورٹ ??