نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے سوا کوئی راستہ نہیں،شیخ

5sheikrasheednawazmusharaf.jpg

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کو فوجی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس مشرف کی واپسی کے فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، پاکستان کے تمام آرمی چیفس کے خلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ پرویز مشرف کو فوج اوراس کی قیادت نے پاکستان واپس بلا کر درست اور جرات مندانہ فیصلہ کیا، نوازشریف کے پاس اس فیصلے کی حمایت کے علاوہ کوئی اور دوسرا راستہ نہیں تھا۔

https://twitter.com/x/status/1536946412868579328
شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان کے تمام آرمی چیفس کیخلاف نوازشریف نے لڑائی لڑی اور سیاسی بحران پیدا کیا اور مطلب پڑنے پر ان کے آگے گھٹنے ٹیکے۔

سابق وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا ایجنڈا اپنے کیسسز ختم کرنا اور آئی ایم ایف کی مہنگائی مسلط کرنا ہے، عالمی سازش کی عدم اعتماد تحریک کی شروعات بھی لندن سے ہوئی، اب نواز شریف کو پاکستان آنے سے کس نے روکا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1536946414768488448
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ آج پنجاب میں آئین کے برخلاف 2اجلاس ہو رہے ہیں، جس کی پاکستان اور دنیا میں کوئی مثال نہیں۔
 

Siberite

Chief Minister (5k+ posts)
شیدا ٹلی منہ میں چھپائے آہستہ آہستہ چوستے ہوئے ۔​