نواز شریف بھی وطن واپسی کیلئے تیار، الیکشن مہم بھی خود آکر چلائیں گے؟

nawaz-mrr-back-pak-p.jpg


مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف وطن واپسی کیلئے تیار ہیں، انہوں نے اپنی وطن واپسی کا گرین سگنل بھی دیدیا تو پھر کس چیز نے روک رکھا ہے؟

روزنامہ جنگ سے منسلک صحافی خالد فاروقی کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے اندر سے ہی کسی نے انہیں یہ بتایا ہے کہ پارٹی قائد نواز شریف آئندہ انتخابات سے قبل وطن واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہوچکا ہے۔

صحافی کا کہنا ہے کہ نئی پیشرفت یہ ہے کہ نواز شریف نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کردیں تو وہاں آئین کے مطابق نوے روز کے اندر نئے انتخابات کروا دئیے جائیں اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس صورت میں میاں نوازشریف کسی بھی وقت وطن واپس آسکتے ہیں۔ نواز شریف نے اس سلسلہ میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ان کی آمد کے فوری بعد عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کردی جائیگی۔

شریف فیملی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والی اس شخصیت نے صحافی کو بتایا کہ اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے۔

ان کا خیال ہے کہ نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا کیس اب کمزور پڑ چکا ہے اور سپریم کورٹ کی طرف سے فیصل واڈا کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے فیصلے نے مسلم لیگ کے قائد کی قومی سیاست میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی صورت میں مریم نواز لندن میں ہی رہیں گی۔
 

shafali

Chief Minister (5k+ posts)
پرویز الٰہی کو ادھر ادھر کے بیانات دینے سے پہلے باجوے سے پوچھ لینا چاہیے۔