نواز شریف عورتوں والی بیماری کےساتھ لندن بیٹھے ہیں:زرتاج کا مصدق ملک کوجواب

nawaz-unc.jpg


نجی ٹی وی چینل کے پروگرام آن دی فرنٹ میں مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک اور حکومتی وزیر زرتاج گل نے شرکت کی جس میں میزبان کامران شاہد نے حکومتی مہمان سے کہا کہ ان کا احتساب جانبدارانہ اور بائیسڈ ہے۔

کامران شاہد نے سوال کیا کہ جب حکومت نوازشریف کو واپس لا کر سزا دلوانےکیلئے پُرعزم ہے تو سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویزمشرف کو واپس لانے کیلئے کوئی اقدامات کیوں نظر نہیں آتے۔


اس سوال کے جواب میں زرتاج گل وزیر نے کہا کہ یہاں بات صرف جنرل پرویز مشرف کی نہیں ہے انہیں تو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار نے خود نوازشریف کے دور میں سلامی دے کر باہر بھیجا تھا۔ اب ہماری حکومت لندن اور دیگر ممالک کے ساتھ معاہدے کر رہی ہے کہ ہمارے سزایافتہ ملزمان کو واپس بھیجنے کیلئے کوئی قانون سازی کی جائے۔بڑی ہمت ہے آپکی نوازشریف عورتوں والی بیماری کے ساتھ لندن بیٹھے ہیں، اور آپ انکے ترجمان بن کے بیٹھے ہیں۔



میزبان نے کہا کہ عوام انصاف کیلئے حکومت کی جانب دیکھ رہے ہیں آپ صرف نوازشریف کو واپس لانے کی باتیں کررہے ہیں جب کہ آپ کی اپنی کابینہ نے خود ان کو باہر بھیجا، میرا سوال ہے کہ آپ نوازشریف اور مشرف دونوں کو واپس لانے کیلئے کیا کر رہی ہیں۔

تاہم ایک دوسرے سوال پر مصدق ملک نے تسلیم کیا کہ نوازشریف کو جو بیماری ہے وہ خواتین کو ہوتی ہے اور اس پر جب زرتاج گل نے سوال کیا تو وہ اسے خواتین کے حقوق پر حملہ قرار دینے لگے اور کہا کہ وہ خاتون ہونے کے باوجود خواتین سے بدگمان ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1489105645685063680
اس پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ ن لیگ کے اپنے ترجمان نے تسلیم کر لیا کہ نواز شریف کو عورتوں کی دل کی بیماری لاحق ہو گئی ہے، اور اگر کسی نے یہ نقطہ اٹھایا تو یہ حقوق نسواں پر حملہ شمار کیا جائے گا۔