نوجوان نے برطانوی بادشاہ چارلس کو انڈے دے مارے

15%DA%A9%DB%8C%D9%86%D9%86%DA%AF%D8%B9%D8%B9%DA%AF%D8%AA%DA%BE%D8%B1%DB%81%D9%88%D9%86.jpg

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ پر انڈا پھینکنے والا شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس اور ان کی اہلیہ کوئین کمیلا پارکر پر شمالی انگلینڈ کے شہر یارک میں داخلے کے ایک روایتی تقریب کے دوران ان کو انڈے مارنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی بھی انڈا شاہی جوڑے کو نہیں لگا۔

انڈے مارنے کی کوشش کرنے والے شخص پیٹرک تھیلویل کو پولیس نے فوری طور گرفتار کر لیا جو چیختے ہوئے کہہ رہا تھا کہ برطانیہ غلاموں کے خون سے تعمیر ہوا ہے! جبکہ موقع پر موجود شہری انڈے پھینکنے والے شخص کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے خدا بادشاہ کو بچائے اور شیم آن یو کے نعرے لگاتے رہے۔


واقعہ چارلس کی بیٹی فیونا کامپٹن کے اس انکشاف کے ایک دن بعد سامنے آیا ہے جب وہ اور بادشاہ غلاموں کی تجارت میں برطانیہ کے تاریخی کردار پر گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ برطانوی تاریخ ہے، اسے چھاپایا نہیں جانا چاہیے۔

آج صبح کے واقعے کے بعد کنگ چارلس نے روایتی تقریب کو جاری رکھا جس میں لارڈ میئر نے انہیں خوش آمدید کہا! یارک شہر کی خودمختاری کی تقریب اس سے قبل آخری بار ان کی والدہ ملکہ الزبتھ نے 2012ء میں انجام دی تھی۔


شاہی جوڑا یارک شہر میں ملکہ الزبتھ دوم کے مجسمے کی نقاب کشائی کرنے کیلئے آیا تھا جو ان کی موت کے بعد نصب کیا گیا پہلا مجسمہ تھا، یارکشائر کے مختصر دورے میں خطاب کرتے ہوئے کنگ چارلس نے کہا کہ مرحوم ملکہ اپنی زندگی کے دوران اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ متحرک رہیں۔

221109-king-charles-egg-mb-1348-c420a6.jpg


ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کنگ چارلس اور کوئین کمیلا پارکر کا یورک شہر میں داخل ہونے پر استقبال کیا جا رہا ہے اور ان پر پھینکا گیا انڈا قریب سے گزر کر گر گیا۔ یارکشائر میں کنگ چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا پارکر پر انڈا پھینکنے والے شخص کے بارے انکشاف ہوا ہے کہ وہ وہ ایک باغی تنظیم کا کارکن رہنے کے ساتھ ساتھ گرین پارٹی کی طرف سے امیدوار کے طور پر انتخابات میں بھی حصہ لے چکا ہے۔

ایک آن لائن سوانح عمری میں پیٹرک تھیلویل نے بائیں بازو کی سیاست میں اپنی طویل شمولیت پر فخر کا اظہار کیا جس کی شروع اس نے 2015ء میں کی تھی۔ وہ یونیورسٹی آف یارک گارڈننگ سوسائٹی کے صدر بھی رہ چکا ہے اور موسمیاتی تبدیلی بارے باقاعدگی سے لکھتا ہے! اور پی ایچ ڈی کی تعلیم حاصل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔