نوجوت سنگھ سدھو نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا

3.jpg

بھارتی کانگریس رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے، انہوں نے استعفیٰ پارٹی سربراہ سونیا گاندھی کو بھجوادیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوجوت سنگھ سدھو نے بطور کانگریس پنجاب کے سربراہ کی حیثیت سے استعفیٰ دیدیا ہے، سونیا گاندھی کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں سدھو نے موقف اپنایا کہ میں پنجاب کی فلاح و بہبوداور بہتر مستقبل کے ایجنڈے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا اسی لیے میں اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کااعلان کرتا ہوں ۔

نوجوت سدھو نے مزید کہا جس وقت انسان کسی معاملے پر سمجھوتہ شروع کردیتا ہے وہیں سے اس کی شخصیت کا انہدام شرو ع ہوجاتا ہے،کہ میں کانگریس کیلئے اپنی خدمات جاری رکھوں گا۔


بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سدھو نے اپنے اس فیصلے کے حوالے سے پارٹی رہنماؤں یا اپنے سیاسی دوستوں سے کوئی مشاورت نہیں کی ہے۔

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ صوبےپر کسی نچلی ذات کے دلت کی حکمرانی ہو، کیونکہ ایک دن قبل ہی ہندوؤں کی نچلی ذات سے تعلق رکھنے والےوزیراعلی بھارتی پنجاب چرنجیت سنگھ چننی نے اپنی کابینہ میں مزید توسیع کی ہے۔