نورمقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن ایئر کرنے پر پیمرا نے پابندی لگا دی

1%D9%86%DB%81%DB%81%D8%B1%D9%BE%D9%85.jpg

سینئر صحافی مبشر زیدی نے ایک نوٹیفیکیشن شیئر کیا جس کے مطابق پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی) کی جانب سے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو ٹی چینلز پر آن ایئر کرنے سے روکتے ہوئے پابندی لگا دی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1459766978978197512
نور مقدم قتل کیس سے متعلق ایک سی سی ٹی وی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی جس میں کیس کے گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو مقتولہ نور مقدم کو زبردستی اندر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تاہم اب پیمرا نے نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج آن ائیر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے اور اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پیمرا آرڈیننس کی شق27 کے تحت نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی فوٹیج دکھانے کی ممانعت ہے، تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز نور مقدم قتل کیس کی سی سی ٹی وی ویڈیو فی الفور آف ائیر کر دیں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کی ویڈیو آن ائیر کرنے پر ٹی وی چینلز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔