نورمقدم کاخون ملزم ظاہرجعفرکی پینٹ نہیں شرٹ پرتھا،اسلام آباد پولیس کی وضاحت

2zahrictwazahat.jpg

نور مقدم قتل کیس میں تفتیشی افسر کی جانب سے مرکزی ملزم کی پینٹ پر خون نہ ملنے سے متعلق اسلام آباد پولیس کی جانب سے وضاحت سامنے آگئی ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نور مقدم قتل کیس کی سماعت میں تفتیشی افسر سے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے وکیل کی جرح کے حوالے سے کچھ باتیں ایسی میڈیا پر رپورٹ ہوئیں جنہوں نے ایک ابہام پیدا کردیا، انہیں غلط فہمیوں کو دور کرنے کیلئے آج یہ وضاحت پیش کی جارہی ہے۔

یادرہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں تفتیشی افسر کے حوالے سے یہ بات سامنے آئی تھی ملزم کی پینٹ پر خون کے نشانات برآمد نہیں ہوئے، چاقو پر مرکزی ملزم کی انگلیوں کے نشانات نہیں ملے اور موقع پر ظاہر جعفر کی موجودگی بھی ثابت نہیں ہوسکی۔

میڈیا پر تفتیشی افسر کے بیان کے ان نکات کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بحث شروع ہوگئی جس نے معاملے کو مزید ہوا دی اور یہ آئی جی اسلام آباد احسن یونس کے کانوں تک پہنچ گیا جنہوں نے فوری طور پر ایک اجلاس طلب کرتے ہوئے معاملے کا جائزہ لیا جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی جانب سے ایک وضاحتی بیان جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

https://twitter.com/x/status/1485922052548792320
اس وضاحتی بیان میں اسلام آباد پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ عدالت میں جرح کے دوران تفتیشی افسر کو وکیل کے سوالوں پر ہاں اور نہیں میں جواب دینے ہوتے ہیں اور تفصیلی وضاحت نہیں دی جاسکتی اسی وجہ سے تفتیشی افسر کے جوابات کو منفی رنگ دے کر میڈیا میں رپورٹ کیا گیا۔

FJ8OOivXIAAJuXE


FJ8OO1RWUAAN_fs


وضاحتی بیان میں تفتیشی افسر سے وکیل صفائی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کی تفصیلات بھی جاری کی گئیں اور بتایا گیا کہ تفتیشی افسر سےملزم کی پینٹ پر خون پائے جانے کا سوال کیا گیا تھا جس پر انہوں نے نہیں میں جواب دیا، اگر انہیں وضاحت کا موقع دیا جاتا تو تفتیشی افسر لازمی بتاتے کہ پینٹ پر نہیں بلکہ ملزم کی شرٹ پر خون کے نشانات پائے گئے جن کا فارنزک بھی کروالیا گیا ہے۔


اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان میں فرانزک رپورٹ کو بھی تفصیل سے شامل کیا اور بتایا کہ چاقو جس وقت لیبارٹری پہنچایا گیا اس پر موجود انگلیوں کے نشانات کا تعین ناممکن ہوگیا تھاتاہم اس پر لگا خون نورمقدم کا ہی تھا ، اسی طرح نور مقدم کے ناخنوں سے ملنے والی جلد بھی ظاہر جعفر کی تھی۔
 

Gujjar1

Minister (2k+ posts)
ab wo log jo sirk adliya ko galiyan daiatey hain check karain ye poora system hi gutter hai. if you have money police will porve elephant is an ant. is gandey aur badboo zada gutter system ko cahnge honey ki zaroorrat hai na k sirg adliya. Taali aik haath se nahi bajhti.
Is wazahat ka koi fiada nahi kyun they already have make the case weak with their statments yesterday.