نور مقدم کیس کا فیصلہ: شوبز کے ستاروں کا خیر مقدم "نور کو انصاف مل گیا"

noor-muqadam-and-marhia.jpg


نور مقدم قتل کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پھانسی کی سزا سنائے جانے پر شوبز کے ستاروں کا ردعمل سامنے آگیا ہے، فنکاروں نے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر عملدرآمد کی امید کا بھی اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی سیشن کورٹ نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو پھانسی، قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی ہیں ، جب کہ ان کے علاوہ 2 ملزما ن کو دس ، دس سال قید کی سزا کا حکم دیا گیا ہے۔

پورے ملک میں اس وقت یہ موضوع زیر بحث ہے اور اسی لیے سوشل میڈیا پر بھی نور مقدم آج صبح سے ٹرینڈنگ لسٹ میں جگہ بنائے ہوئے ہے۔

اس بحث میں عام لوگوں کےعلاوہ شوبز کے فنکاروں نے بھی حصہ لیا اور اس فیصلے پر اپنا ردعمل دیا، پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا کہ"نور کو اس دنیا میں انصاف مل گیا ہے، الحمداللہ"۔

https://twitter.com/x/status/1496777747439443970
سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے انصاف کی فراہمی پر خوش کا اظہار کیا مگر فیصلے پر عمل درآمد کیلئے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تک تو انصاف ہوگیا، مگر آگے بہت لمبا سفر باقی ہے، میں امید کرتی ہوں کہ ہماری عدلیہ ، پولیس اور ہمارے لوگ پاکستان کو خواتین اور ہماری لڑکیوں کیلئے محفوظ بنائیں گے۔

https://twitter.com/x/status/1496772148580528130
مشہور اداکار عثمان خالد بٹ نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ میں جانتا ہوں اس فیصلے کے خلاف اپیل ہوگی، میں جانتا ہوں ملزم کے والدین کو بری کردیا گیا ہے، میں جانتا ہوں کہ ہم حقیقی انصاف سے کافی دور ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496775579550433289
انہوں نے مزید کہا کہ مگر مہینوں کی اس عدالتی جنگ کے بعد بھی اس کردار میں کوئی شرمندگی یا پچھتاوا نظر نہیں آیا۔

ادکارہ اشنا شاہ نے بھی اس معاملے پر اپنا نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم انصاف کا جشن ظاہر جعفر کی پھانسی کے بعد منائیں گے جس میں سالوں لگ سکتے ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1496772269409902596
انہوں نے اپنی ٹویٹ میں ایک "سائیڈ نوٹ" لکھتے ہوئے کہا کہ میں ایسے ہی کہہ رہی ہوں کہ اگر میں کسی کو یرغمال بناکر اسے قتل کردوں اور میری مڈل کلاس ماں کو اس علم ہو اور وہ مجھے بچانے کی کوشش بھی کرے تو اسے بھی ضرور پھانسی کی سزا سنائی جائے گی، اگر نہیں تو کم از کم انہیں عمر قید کی سزا ضرور ہوجائے گی۔

https://twitter.com/x/status/1496772269409902596