نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ایک بار پھر حلف نہ اٹھا سکے

10hamzashebazhalfmultawi.jpg

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی تقریب حلف برداری ایک بار پھر ملتوی ہوگئی، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی حلف لینے لاہور نہ آسکے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی اسلام آباد میں ہی موجود رہے اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو لاہور لانے کیلئے طیارہ بھی اسلام آباد ائیر پورٹ پر موجود تھا لیکن چیئرمین سینیٹ آج لاہور نہیں آئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چئیرمین سینیٹ ہاؤس کو کسی قسم کے حلف برداری سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا تھا اور صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے کسی نمائندے کو مقرر نہیں کیا گیا تھا۔


اس سے قبل زبانی اطلاعات پر گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریاں کی گئی تھیں تاہم گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب آج نا ہو سکی۔

دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے سینیٹرز کو افطار پر مدعو کیا تھا ، صادق سنجرانی اس وقت بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ میں موجود ہیں تاہم ان کے لاہور نہ جانے کے باعث نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب دوسری بار ملتوی ہوگئی۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے صدر مملکت کو نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کے لیے دوسرے فرد کو مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر پنجاب حلف لینے سے انکار نہیں کر سکتے۔

عدالت میں نو منتخب وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب دلائل کے لیے پیش ہوئے۔ چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے مکالمے میں کہا تھا کہ آپ ایک اہم کیس میں پیش ہوئے ہیں، آپ کو مکمل تیاری کر کے آنی چاہیے تھی، اسمبلی میں ہونیوالی پروسیڈنگ کوہم ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں؟

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ الیکشن16اپریل کو ہوا وہاں حمزہ شہباز منتخب ہوئے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ الیکشن کورٹ نے کرایا، آپ لوگوں نےالیکشن نہیں کرایا، گورنر کے پاس کام ہی کیا ہوتا وہ تو کچھ بھی نہیں کررہے۔

ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس نے استدعا کی آپ پیر والے دن تک سماعت ملتوی کردیں، آپ اس میں اسپیکرکوبھی فریق بنائیں، گورنر کی غیر موجودگی میں اسپیکر حلف لےسکتاہے۔
 

MRT.abcd

Minister (2k+ posts)
I think the president should delay it as much can. Slowly "sazish" will be revealed and then take a strict stance and refuse to take oath from kukri at all. President should send a reference against CJ bundpayal and lohar high court judges