نوکری دینے کا جھوٹا اشتہار، سینکڑوں امیدوار راولپنڈی پہنچ گئے،احتجاج

job-ads.jpg


سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتیوں سے متعلق ایک اشتہار دیکھ کر سینکڑوں امیدوار راولپنڈی پہنچ گئے، مگر وہاں جاکر پتا چلا کہ اشتہار جعلی ہے۔

نجی خبررساں ادارے ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان سوشل میڈیا پر ایک اشتہار دیکھ کر نوکری کی تلاش میں راولپنڈی کے علاقے راول روڈ پر بھرتیوں کے انٹری ٹیسٹ کے مقام کیلئے بتائی گئی عمارت کے باہر پہنچ گئے۔

https://twitter.com/x/status/1465570272589848581
صورتحال اس وقت خراب ہوئی جب نوجوانوں کو اس نیم سرکاری عمارت کے باہر ایک بینر نظر آیا جس پر لکھا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر بحرین پولیس میں بھرتیوں کیلئے دیا گیا اشتہار جعلی ہے اور ایسی کوئی بھرتی کا سرے سے وجود ہی نہیں ہے، حقیقت جان کر سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہونے والے امیدوار مشتعل ہوگئے اور انہوں نے احتجاج شروع کردیا۔

https://twitter.com/x/status/1465567752467406848
مظاہرین نے احتجاج کے دوران نیم سرکاری عمارت کا گھیراؤ کرلیا اور عمارت کے بیرونی حصے میں توڑ پھوڑ شروع کردی جس سے عمارت کا استقبالیہ متاثر ہوا اور بلڈنگ میں موجود عملہ محصور ہوگیا، مظاہرین نے راول روڈ سے ملحقہ تمام سڑکوں کو بھی بلا ک کردیا ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کرنے لگی مگر مظاہرین کی پیش قدمی نہ رکی ، صورتحال کو بگڑتا دیکھ کر پولیس نے مزید نفری طلب کی، ہوائی فائرنگ مظاہرین کو منتشر کیا۔
 

thepakistan

MPA (400+ posts)
اب سوچیں یہ بیروزگار خود ایک بہت بڑی طاقت ہیں۔ اگر یہ نام نہاد سیاسی مسخروں کے بجائے یک نکاتی ایجنڈا لے کے سڑک پر آ جائیں تو یہ حکومت تو کیا مشرق سے مغرب ایک انقلاب برپا کر دیں۔
سیاستدانوں کو خو معلوم نہیں اگلا الیکشن ھوگا کے ہوگا نہیں مگر ایک انجانے انتقام کی ہوا انہیں تباہ کر دے گی۔
ہوش کے ناخن لینے کا وقت بہت دور چھوڑ آئے۔اب اختتام یا انجام کو شکل دینی ہے۔
جلد بہت کچھ ہونے والا ہے جو کسی نے شاید پلان نہیں کیاہوا۔ اللہ محفوظ رکھے۔
 

Kamboz

Senator (1k+ posts)
Wow just wow

what a country we live in.
It is mindboggling as to the number of unemployed youth. This is a matter of great concern. We need to curb investmenet in property files and all money should go to installing industry to create jobd.