نیا پرائیویسی فیچر، واٹس ایپ نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی

Ec1w1nr.jpg


معروف چیٹ ایپلیکیشن ’واٹس ایپ‘ کے نئے فیچر نے صارفین کی بڑی مشکل حل کر دی، کمپنی نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی جانب سے جلد متعارف کروائے جانے نئے پرائیویسی فیچر میں سیٹنگز اپ ڈیٹ کی گئی ہیں، اس نئے فیچر کی مدد سے مخصوص رابطوں کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کو غیر فعال کیا جا سکے گا۔

اب نئی سیٹنگز کی مدد سے صارفین چاہیں تو اپنا اسٹیٹس کا لاسٹ سین، پروفائل پکچر اور تفصیلات کو چند مخصوص لوگوں کے لئے چھپاتے ہوئے دیگر کانٹیکٹس کو دکھا سکیں گے۔ واٹس ایپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے اپیلی کیشن میں ہونے والے نئے اضافے کے متعلق اعلان کیا۔

https://twitter.com/x/status/1443260640047493121
اپنے ٹوئٹ میں واٹس ایپ کی جانب سے نئے فیچر کو حاصل کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے نئے فیچر کا سکرین شاٹ بھی شیئر کیا گیا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ My Contacts Except… آپشن اس طرح نظر آئے گا۔

https://twitter.com/x/status/1442907290093326340
یہ اپ ڈیٹ گوگل پلے بیٹا پروگرام میں جمع کروا دی گئی ہے، یہ واٹس ایپ بیٹا پر اینڈرائیڈ 2.21.20.10 کے لیے مستقبل میں اپ ڈیٹ میں دستیاب ہوگا۔
 

baalti

Minister (2k+ posts)
we all have that annoying person who if even gets a hint u r online they start calling/msging non stop....