نیب نے سندھ میں گندم کھانے والے چوہوں کو بھی پکڑ کر وصولی کی: جاوید اقبال

nbb.jpg


چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ ملزموں اور مجرموں سے جو رقم ریکور کی گئی ہے وہ متاثترین کو دے دی گئی ہے ایسی رقم قومی خزانے میں نہیں جاتی۔ اس رقم پر حکومت کا حق نہیں ہوتا یہ متاثرین کی رقم ہوتی ہے۔

چیئرمین نیب نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سوال کیا جاتا ہے کہ جی بتائیں 20 ارب روپے کہاں گئے؟ یہ رقم جیسے ملتی رہی ہم نے سندھ حکومت کو ادا کی، سکھر میں گندم کے 20 ارب کے ذخائر اِدھر اُدھر تھے، پوچھا گندم کہاں گئی تو بتایا گیا کہ چوہے کھا گئے۔


جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا بے شک نیب کی تعریف نہ کریں لیکن تنقید برائے تنقید نہ کریں۔ کچھ لوگوں نے چائے کی پیالی میں طوفان اٹھانے کی کوشش کی گزشتہ 4 سال میں تاریخ کی سب سے بڑی ریکوی ہوئی ہے، جس میں 541 ارب روپے کی ڈائریکٹ اور اِن ڈائریکٹ ریکوری شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاثر بنایا جا رہا ہے کہ نیب کوئی مسئلہ ہے درحقیقت نیب کوئی مسئلہ نہیں بلکہ مسئلے کا حل ہے۔ ہم نے ان لوگوں پر بھی کیسز بنائے جن کی طرف کوئی آنکھ اٹھا کر دیکھنے کا بھی نہیں سوچ سکتا۔ نیب پر تنقید بالکل کریں، لیکن تعمیری تنقید کریں، مضاربہ کیس میں 10 ارب روپے کا جرمانہ ہوا۔

چیئرمین نیب نے بتایا کہ 10 لاکھ روپے لگانے والے کو 1 لاکھ روپے منافع دیا گیا۔ معصوم لوگوں کو یہ بھی نہیں معلوم کہ ان کے 10 لاکھ روپے میں سے ایک لاکھ روپے واپس دے دیے گئے ہیں، اس کیس میں 1 ہزار 194 لوگوں کو سزا ہوئی ہے۔

اگر کسی ہاؤسنگ سوسائٹی نے 14 ارب روپے ادا کیے تو وہ نیب کی تجوری میں نہیں آتے، اگر نیب نہ ہوتا تو نہ 14 ارب ریکور ہوتے اور نہ یہ رقم لوگوں کو واپس ملتی، سوال ہوتا ہے کہ فنانس ڈیپارٹمنٹ میں یہ پیسے کیوں جمع نہیں کرائے گئے؟ جن لوگوں کی رقم تھی ان کی تصدیق کر کے 14 ارب کی رقم ان کے حوالے کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس ریکور شدہ رقم پر حکومت کا حق نہیں، یہ متاثرین کی رقم ہے، 56 ارب روپے سے زائد نقد رقم ریکور کی، یہ رقم سوسائٹی سے آئی، جبکہ سوسائٹی کو چیک کرنے کا نظام نہیں تھا، یہ سوسائٹیاں لوگوں کی بربادی کا سبب بنیں۔ لوگ خوبصورت بروشر پر انویسٹمنٹ کر دیتے ہیں۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ انسان کو سادہ اور معصوم ہونا چاہیے، لیکن ظالم نہیں ہونا چاہیے، ایک بروشر غور سے دیکھا تو اس میں نیاگرا فال کی تصویر تھی، انویسٹمنٹ کرنے سے پہلے متعلقہ اداروں سے کم از کم تصدیق تو کر لیں۔
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Nothing happens with this budha. No successful prosecution and very few prosecutions. This budha is the mafia cleaning laundry