نیب نے فرح خان کیس میں 4 افراد کو نوٹس جاری کر دیئے

NAB-farhan-khan-gogo.jpg


قومی احتساب بیورو(نیب) نے سابقہ خاتون اول کی سہیلی فرح خان عرف فرح گوگی سے متعلق کیس میں 4 افراد کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوٹسز نیب لاہور کی جانب سے فرح خان کے مینجرسمیت دیگر ملازمین کو جاری کیے گئے جن میں کیشئر اور بینکرز شامل ہیں۔

نیب نے وقار، مظاہر بیگ، منیر اور آصف کو مکمل ریکارڈ کے ساتھ30 مئی کو نیب لاہور میں پیش ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں،ان افراد کو نیب میں طلب کیے جانے کی منظوری ڈائریکٹر جنرل نیب نے بھی دیدی ہے۔

یادرہے کہ10 مئی کو نیب نے تمام متعلقہ محکموں سے فرح گوگی کے بینک اکاؤنٹس، اثاثہ جات اور لین دین کے معاملات کے حوالے سے تفصیلات طلب کی تھیں۔
اس کیلئے نیب لاہور نے ایف بی آر،ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور ایس ای سی پی کو مراسلے جاری کیے اور مختلف ضلعوں کے ڈپٹی کمشنرز نے فرح خان کی جائیداد سے متعلق ریکارڈ بھی عدالت میں پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سہیلی فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل کے خلاف نیب لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ایک کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
جس نے بھی لوٹ مار کی ہے اس کو ثبوت کے ساتھ پکڑو ضرور سزا بھی دو اور ریکوری بھی کرو اس میں کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کیس میں مریم نواز کو گواہ کے طور پر بلانا چاہیے
 

Diabetes

MPA (400+ posts)
اسکو بھی پکڑو، ساتھ میں مریم کو بھی جیل میں ڈالو جو کہ عدالت سے سزا یافتہ مجرمہ ھے