نیب کا عثمان بزدار ودیگر کے خلاف انکوائری بند کرنیکا فیصلہ

nabshahaii.jpg

نیب ترامیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب ودیگر کے خلاف شراب لائسنس اجراء کی تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ۔۔لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی طرف سے شراب لائسنس کے اجراء کی انکوائری کو بند کرنے کا بیان دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ودیگر کے خلاف نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کی طرف سے شراب لائسنس اجراء کے حوالے سے انکوائری کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔نیب کی طرف سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف شراب لائسنس اجراء کی انکوائری بند کرنے کیلئے عدالت میں باضابطہ سفارش بھی کی گئی ہے۔

نجی ہوٹل کی طرف سے درخواست کی سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم کیے گئے 2 رکنی بنچ نے کی۔

نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کے وکیل کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے ریجنل بورڈ کی طرف سے اس انکوائری کو بند کرنے کی سفارش چیئرمین نیب کو بھیج دی گئی ہے جس کا ریکارڈ پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ریجنل جنرل اجلاس میں انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

نجی ہوٹل کی طرف سے وکیل اعجاز اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ نیب قوانین میں ترامیم کے بعد نیب اس انکوائری کو جاری نہیں رکھ سکتا۔

اعجاز اعوان ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کی طرف سے پہلے ہی شراب لائسنس کے اجراء کو قانون کے مطابق قرار دیا جا چکا ہے، 3 سال سے نیب کی طرف سے بے مقصد تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کا کوئی مقصد نہیں ہے، اس کو بند ہونا چاہیے۔


نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ چیئرمین نیب ہی کریں گے۔ لاہور ہائیکورٹ نے ڈائریکٹر جنرل نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو کے جواب کی روشنی میں درخواست کو نپٹا دیا گیا ہے۔
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
PTI demands that NAB may proceed with charges which will expose the this media drama and blackmailing.
Where are the gangs of journalists who, day and night, narrated stories and spew venom against Buzdar which, now we know , were fed to them by the Bajwa's agents or were fabricated by noon goons in the media. In Lahore, Mitho Kabaria was also very active feeding stories to the media and now it is clear that he had vested interests to blackmail him.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اب اس معصوم کے لئے الگ سے قانون بنانا پڑتا ہے اس کو کیسے جاری رکھیں جب چوروں نے عثمان بزدار تک کا احتساب کرنے لائق قانون ہی نہیں چھوڑا؟
البتہ اس کے خلاف ایسے کیس بن سکتے ہیں ۔عثمان بزدار نے کھانسی کی عثمان بزدار نے گلی کا چکر کیوں لگایا۔؟