نیدرلینڈز میں مساجد کی خفیہ تحقیقات کا انکشاف

mosq.jpg


انتہاپسندی اور داعش کے خطرات کے پیش نظر نیدرلینڈز میں مساجد کی خفیہ تحقیقات کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈز میں نجی کمپنیوں کے ذریعے مساجد کی خفیہ تحقیقات کرائی جارہی ہیں، تحقیقات کا مقصد انتہاپسندی اور داعش سے منسلک مبینہ خطرات پر قابو پانا ہے۔

مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ روٹرڈم، المیرے اور ہوئیزن سمیت نیدرلینڈز کی 10 میونسپلٹیز مساجد اور ان کے امام سمیت دیگر عملے اور مسلمان کمیونٹی کے سرکردہ افراد کی خفیہ تحقیقات کروائی جا رہی ہیں، جبکہ اس کام کے لیے نجی کمپنیوں کو 3 لاکھ سے زائد ڈالر رقم ادا کی گئی ہے۔


نیدر لینڈز کے آئینی ماہر پروفیسر یمری شوارمنز نے ایسی تحقیقات کی حیثیت غیرقانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میونسپلٹیز نجی کمپنیوں سے ایسی تحقیقات نہیں کرا سکتیں۔

اس حوالے سے مقامی مسلمان تنظیم نےگہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور کہا ہےکہ اس حکومتی اقدام سے مسلمان کمیونٹی کو بہت ٹھیس پہنچی ہے۔
 

such786

Senator (1k+ posts)
Most probably some of them newly converted Muslim but they are not actual Muslim pass the information.