نیوزی لینڈ ،انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ "ابسلیوٹلی ناٹ"؟

abdii11231.jpg


وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے دورے کینسل ہونے کی وجہ ’ابسلیوٹلی ناٹ‘ ہے۔

انھوں نے کہا نیوزی لینڈ اور انگلینڈ سے کرکٹ سیریز ملتوی ہونے سے پی ٹی وی کو 25 کروڑ کا نقصان ہوا، تاہم ہم کرکٹ سیریز ملتوی ہونے پر سخت کارروائی کریں گے۔

سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت بھی فوادچوہدری جیسی رائے رکھتی ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ابسلیوٹلی ناٹ کی قیمت ادا کی ہے۔سوشل میڈیا پر گزشتہ روز سے #PriceOfAbsolutelyNot ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے جس میں سوشل میڈیا صارفین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل ایک امریکی چینل پر انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صحافی نے سوال کیا تھا کہ اگر امریکہ افغانستان پر نگرانی رکھنے کیلئے اڈے مانگے گا تو آپ اڈے دیں گے جس پر وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ابسلیوٹلی ناٹ (بالکل بھی نہیں)۔

https://twitter.com/x/status/1440570776076185607
وزیراعظم عمران خان کا یہ جملہ ابسلیوٹلی ناٹ پاکستان بھر سمیت دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گیا۔پاکستان میں اسے بھرپور پذیرائی ملی لیکن کچھ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا یہ جواب آنیوالے دنوں میں پاکستان کے لئے کئی مسائل کھڑے گا۔

https://twitter.com/x/status/1440576633291771904
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ الفاظ استعمال کرکے دنیا کو اپنا مخالف بنالیا ہے۔ اس ایک جملے ابسولیٹلی ناٹ کی وجہ سے برطانیہ، امریکہ، فرانس، نیوزی لینڈ پاکستان کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔

https://twitter.com/x/status/1440554465174507529
https://twitter.com/x/status/1440571768100450308
https://twitter.com/x/status/1440564894974185473
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ آزاد خارجہ پالیسی (ابسولیٹلی ناٹ) کا رد عمل آنا فطری ہے افغانستان میں 20 سال جوتے کھانے کے بعد کرکٹ اب نو آبادیاتی انگلینڈ و نیوزی لینڈ کی عزت نہیں بچا سکتی۔

https://twitter.com/x/status/1440544209904103432
سوشل میڈیا صارفین نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ برطانوی ہائی کمشنر کہتا ہے کہ انگلینڈ نے دورہ پاکستان سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے منسوخ نہیں کیا، نیوزی لینڈ نے کہا کہ ہمیں تھریٹ الرٹ ہے لیکن تفصیلات دینے سے انکاری ہے جس سے یہ ظاہرہوتا ہے کہ دال میں کچھ کالا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1440556515623006211
https://twitter.com/x/status/1440550040791969801
https://twitter.com/x/status/1440545312003608583
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں تمام اختلافات بالائے طاق رکھ کر عمران خان کا ساتھ دینا چاہئے۔
https://twitter.com/x/status/1440542487949365256
https://twitter.com/x/status/1440556160688422914
https://twitter.com/x/status/1440566517230227460
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Dignity has a price, but it's a great thing to have.

No feeling can match the feeling of having dignity.