نیپال کے لونڈے

SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
کہیں یوں تو نہیں کہ نیپال کے لونڈوں کی طرح آپ بھی مر کر دوبارہ زندہ ہوئے ہوں
اگر ایسا نہیں تو پھر موم بتی مافیا کی دیسی ساختہ لبرل آنٹیاں اور آنٹے کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ پچھلے چند دنوں میں جب فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے تھے تو وہ قراقرم کی کونسی چوٹی پر سمادھی رچائے بیٹھے تھے یا کس تاریک غار میں گیان و دھیان میں مشغول تھے? سینکڑوں انسانوں کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا لیکن آپ کے لب سلے رہے تو آج ایک یوٹیوبر بلونگڑے کو چار تھپڑ پڑنے پر یہ واویلا چہ معنی

پاکستان ایسے ملک میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ یہاں وہاں اور جہاں سے پاک فوج کے خلاف ایسا ویسا اور جیسا مواد بھی دستیاب ہو پائے, اسے لعاب دہن کی مدد سے اپنے پیج پر پیسٹ کر دیجئے. چھان بین کی ضرورت اس لیے نہیں کہ آپ کا ایجنڈا تضحیک ہے, تحقیق نہیں. چند ہی دنوں میں افغانستان اور انڈیا سے آپریٹ کیے جانے والے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بدولت آپ کے فالورز کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچے گی. اس مقام معرفت کو حاصل کرنے کے بعد مناسب موقع پر کسی نامناسب مقام پر ہلکی سی مار کھائیے. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو مار کھانے کے ایک سو ایک طریقے نامی کتاب کا مطالعہ کر لیجئے. آپ دیکھیں گے کہ چشم زدن میں چار دانگ عالم میں آپ کے نام نامی اسم گرامی کا ڈنکا بجایا جا رہا ہوگا. چھپڑ پھاڑ شہرت اور ممکنہ طور پر کسی یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کا اس سے آسان نسخہ اگر کسی کے پاس ہے تو مطلع کیجئے

ابے گھامڑو! دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج کے جوان اتنے احمق ہیں کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں کسی کو نوندریں مار کر یوں بھاگ گئے. اور ایسے کند ذہن کہ آتشیں اسلحہ تو دور کی بات چھریاں چاقو بھی گھر بھول آئے. نہیں جناب نہیں, یہ فوج کا طریقہ کار ہرگز نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ کرنے کی ضرورت

سرف کے ایک پرانے اشتہار میں خاتون متفکر ہوتی ہیں کہ ان کا بیٹا نونی نجانے کہاں سے گریس لگوا کر آ گیا تھا, موم بتی مافیا آہ و بکا کرنے سے قبل اپنے کاکے سے حساب لیں
 
Last edited:

Baadshaah

MPA (400+ posts)
دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج
----------------------------------------------------------------
ادارہ کی طرف سے گزارش ہے کہ بوٹ پالش کرتے وقت ہاتھ تھوڑا ہولا رکھیں، ملکی معیشت کی کڑکی چل رہی ہے اس لئے ادارہ فی الوقت ایک حد سے زیادہ پالش مہیا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔۔

شکریہ۔۔


منجانب: ترجمان پاک فوج۔۔

----------------------------------------------------------------
 

SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
یہی گزارش را موساد اور دوسروں تیسروں کی ہے کہ مزید بلونگڑوں کی بھرتی تاحکم ثانی بند ہے
 

aka DURRANI

MPA (400+ posts)
کہیں یوں تو نہیں کہ نیپال کے لونڈوں کی طرح آپ بھی مر کر دوبارہ زندہ ہوئے ہوں
اگر ایسا نہیں تو پھر موم بتی مافیا کی دیسی ساختہ لبرل آنٹیاں اور آنٹے کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ پچھلے چند دنوں میں جب فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے تھے تو وہ قراقرم کی کونسی چوٹی پر سمادھی رچائے بیٹھے تھے یا کس تاریک غار میں گیان و دھیان میں مشغول تھے? سینکڑوں انسانوں کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا لیکن آپ کے لب سلے رہے تو آج ایک یوٹیوبر بلونگڑے کو چار تھپڑ پڑنے پر یہ واویلا چہ معنی

پاکستان ایسے ملک میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ یہاں وہاں اور جہاں سے پاک فوج کے خلاف ایسا ویسا اور جیسا مواد بھی دستیاب ہو پائے, اسے لعاب دہن کی مدد سے اپنے پیج پر پیسٹ کر دیجئے. چھان بین کی ضرورت اس لیے نہیں کہ آپ کا ایجنڈا تضحیک ہے, تحقیق نہیں. چند ہی دنوں میں افغانستان اور انڈیا سے آپریٹ کیے جانے والے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بدولت آپ کے فالورز کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچے گی. اس مقام معرفت کو حاصل کرنے کے بعد مناسب موقع پر کسی نامناسب مقام پر ہلکی سی مار کھائیے. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو مار کھانے کے ایک سو ایک طریقے نامی کتاب کا مطالعہ کر لیجئے. آپ دیکھیں گے کہ چشم زدن میں چار دانگ عالم میں آپ کے نام نامی اسم گرامی کا ڈنکا بجایا جا رہا ہوگا. چھپڑ پھاڑ شہرت اور ممکنہ طور پر کسی یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کا اس سے آسان نسخہ اگر کسی کے پاس ہے تو مطلع کیجئے

ابے گھامڑو! دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج کے جوان اتنے احمق ہیں کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں کسی کو نوندریں مار کر یوں بھاگ گئے. اور ایسے کند ذہن کہ آتشیں اسلحہ تو دور کی بات چھریاں چاقو بھی گھر بھول آئے. نہیں جناب نہیں, یہ فوج کا طریقہ کار ہرگز نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ کرنے کی ضرورت

موم بتی مافیا آہ و بکا کرنے سے قبل اپنے کاکے سے دریافت کریں کہ وہ کہاں سے گریس لگوا کر آیا ہے
Wonderful piece...
A piece of wonderful urdu comic prose.
 

London Bridge

Senator (1k+ posts)


پاکستان ایسے ملک میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ یہاں وہاں اور جہاں سے پاک فوج کے خلاف ایسا ویسا اور جیسا مواد بھی دستیاب ہو پائے, اسے لعاب دہن کی مدد سے اپنے پیج پر پیسٹ کر دیجئے. اس مقام معرفت کو حاصل کرنے کے بعد مناسب موقع پر کسی نامناسب مقام پر ہلکی سی مار کھائیے. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو مار کھانے کے ایک سو ایک طریقے نامی کتاب کا مطالعہ کر لیجئے. آپ دیکھیں گے کہ چشم زدن میں چار دانگ عالم میں آپ کے نام نامی اسم گرامی کا ڈنکا بجایا جا رہا ہوگا. چھپڑ پھاڑ شہرت اور ممکنہ طور پر کسی یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کا اس سے آسان نسخہ اگر کسی کے پاس ہے تو مطلع کیجئے
واللہ کیا تجزیہ ہے حضور کا بے ساختہ جنرل مشرف یاد آگئے

مختاراں مائی ریپ کیس میں 2005 میں صدر جنرل پرویز مشرف نے کہا تھا

آپ کو پاکستان کی صورتحال سمجھنے کی ضرورت ہے۔ یہ پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بن گیا ہے۔ اگر آپ بیرون ملک جانا چاہتے ہیں، کینیڈا کا ویزہ یا شہریت حاصل کر کے کروڑ پتی بننا چاہتے ہیں تو اپنا ریپ کروا لیں۔

 

atensari

(50k+ posts) بابائے فورم
----------------------------------------------------------------
ادارہ کی طرف سے گزارش ہے کہ بوٹ پالش کرتے وقت ہاتھ تھوڑا ہولا رکھیں، ملکی معیشت کی کڑکی چل رہی ہے اس لئے ادارہ فی الوقت ایک حد سے زیادہ پالش مہیا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔۔

شکریہ۔۔


منجانب: ترجمان پاک فوج۔۔

----------------------------------------------------------------
☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️☝️

اس اشتہار کی ادائیگی موم بتی مافیا فنڈنگ اکاؤنٹ سے کی گئی ہے
 

SardarSajidArif

Politcal Worker (100+ posts)
میرے پچھلے ایک دھاگے پر طنز کرنے والے سوشل میڈیائی مجاہد صاحب نے اس دھاگے کو پسند فرمایا ہے. بہت نوازش لیکن ہوسکتا ہے آپ کو میرا اگلا دھاگہ پھر پسند نہ آئے
 

Curious_Mind

Senator (1k+ posts)
کہیں یوں تو نہیں کہ نیپال کے لونڈوں کی طرح آپ بھی مر کر دوبارہ زندہ ہوئے ہوں
اگر ایسا نہیں تو پھر موم بتی مافیا کی دیسی ساختہ لبرل آنٹیاں اور آنٹے کیا یہ بتانا پسند فرمائیں گے کہ پچھلے چند دنوں میں جب فلسطینی اسرائیلی ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے تھے تو وہ قراقرم کی کونسی چوٹی پر سمادھی رچائے بیٹھے تھے یا کس تاریک غار میں گیان و دھیان میں مشغول تھے? سینکڑوں انسانوں کو بیدردی سے شہید کر دیا گیا لیکن آپ کے لب سلے رہے تو آج ایک یوٹیوبر بلونگڑے کو چار تھپڑ پڑنے پر یہ واویلا چہ معنی

پاکستان ایسے ملک میں راتوں رات شہرت حاصل کرنے کا آسان ترین نسخہ یہ ہے کہ یہاں وہاں اور جہاں سے پاک فوج کے خلاف ایسا ویسا اور جیسا مواد بھی دستیاب ہو پائے, اسے لعاب دہن کی مدد سے اپنے پیج پر پیسٹ کر دیجئے. چھان بین کی ضرورت اس لیے نہیں کہ آپ کا ایجنڈا تضحیک ہے, تحقیق نہیں. چند ہی دنوں میں افغانستان اور انڈیا سے آپریٹ کیے جانے والے فرضی سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بدولت آپ کے فالورز کی تعداد ہزاروں تک جا پہنچے گی. اس مقام معرفت کو حاصل کرنے کے بعد مناسب موقع پر کسی نامناسب مقام پر ہلکی سی مار کھائیے. اگر کوئی مشکل پیش آئے تو مار کھانے کے ایک سو ایک طریقے نامی کتاب کا مطالعہ کر لیجئے. آپ دیکھیں گے کہ چشم زدن میں چار دانگ عالم میں آپ کے نام نامی اسم گرامی کا ڈنکا بجایا جا رہا ہوگا. چھپڑ پھاڑ شہرت اور ممکنہ طور پر کسی یورپی ملک کا ویزا حاصل کرنے کا اس سے آسان نسخہ اگر کسی کے پاس ہے تو مطلع کیجئے

ابے گھامڑو! دنیا کی چھ طاقتور ترین ایجنسیوں کو ناکوں چنے چبوانے والی پاک فوج کے جوان اتنے احمق ہیں کہ وہ سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی میں کسی کو نوندریں مار کر یوں بھاگ گئے. اور ایسے کند ذہن کہ آتشیں اسلحہ تو دور کی بات چھریاں چاقو بھی گھر بھول آئے. نہیں جناب نہیں, یہ فوج کا طریقہ کار ہرگز نہیں اور نہ ہی انہیں ایسا کچھ کرنے کی ضرورت

سرف کے ایک پرانے اشتہار میں خاتون متفکر ہوتی ہیں کہ ان کا بیٹا نونی نجانے کہاں سے گریس لگوا کر آ گیا تھا, موم بتی مافیا آہ و بکا کرنے سے قبل اپنے کاکے سے حساب لیں
I like how you have infused humor in a write up on serious issue.
Keep these threads coming ??