نیپرا کی4 روپے سے زائد فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری؟

nepra-el.jpg


عوام کو مہنگائی کا بڑا جھٹکا، نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کی جانب سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے کیے گئے اضافے سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ صارفین سے دسمبر کے مہینے میں وصول کی جائے گی۔


نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہو گا۔
وزارت توانائی نے اس معاملے پر ایک بیان بھی جاری کیا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہونے والے اضافے کا بجلی کی قیمت پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

اس فیصلے کی بنیاد عالمی منڈیوں میں اکتوبر کے مہینے میں ایندھن کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ ہے۔
وزارت توانائی نے موقف اپنایا کہ نومبر کے مہینے میں بجلی کی قیمتوں میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تفصیلات پیش کی تھیں، ایک مہینے کے دوران استعمال ہونے والی بجلی سے متعلق نیپرا میں درخواست زیر سماعت تھی جس پر آج فیصلہ سنایا گیا۔
وزارت توانائی کے مطابق نیپرا ہر مہینےفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے معاملے پر عوامی سماعت کرتا ہے جس میں بجلی کی قیمت میں مخصوص مدت کیلئے فیول کی قیمت کا تعین کیا جاتا ہے، بین الاقوامی منڈیوں میں ایندھن کی قیمتوں کا براہ راست اثر ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر پڑتا ہے۔
 
Last edited by a moderator: