ن لیگ،پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

11%D9%BE%D9%BE%D9%BE%D9%85%D9%84%D9%86%D9%81%D9%86%D8%AF%DA%BE%DB%8C%D8%A8%DA%AF%DB%8C%D8%B3.jpg

پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی فوری تحقیقات کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست سماعت کیلئےمقرر کرلی گئی ہے۔

خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست کو سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا ہے،درخواست میں پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی پارٹی فنڈنگ کی فوری تحقیقات کی استدعا کی گئی ہے اورالیکشن کمیشن کو کیس میں فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر کی درخواست پر پی ٹی آئی کے 2008 سے پارٹی فنڈنگ کی چھان بین کی گئی دوسری جانب پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے صرف تین سال کی فنڈنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں، پارٹی فنڈنگ کی اسکروٹنی کیلئے سپریم کورٹ کاآرڈر موجود ہے،دیگر جماعتوں کے مقابلے میں پی ٹی آئی کے ساتھ امتیازی سلوک برتاجارہاہے۔

فرخ حبیب نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے میں الیکشن کمیشن نے اپنا منصفانہ اور شفاف کردار کھو دیا ہے، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی پارٹی فنڈنگ کی اسکروٹنی آئندہ 2 ہفتوں میں مکمل کرنے کا حکم دے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرخ حبیب کی یہ درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی ہے، سماعت پر کل چیف جسٹس اطہر من اللہ سماعت کریں گے۔
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
JUI-F’s funding should be checked too.Fazlu received foreign funding from Libya.His own party members have confirmed this.A proper audit of his madrassahs must be done to find out who funds his madrassahs.