طاقت کا غلط استعمال، ایف آئی اے غریدہ فاروقی کا بغل بچہ بن گئی، سیاست ڈاٹ پی کے پر کیس
سیاست ڈاٹ پی کے کو سچ بتانے پر نشانہ بنایا جانے لگا۔ مسلم لیگ ن کی حمایت یافتہ اینکر وصحافی غریدہ فاروقی نے سیاست ڈاٹ پی کے کہ سی ای او عدیل حبیب کو ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت کے آتے ہی غریدہ فاروقی نے ایف آئی اے کو کھلونے کی طرح استعمال کرنا شروع کر دیا ہے وہ کچھ روز قبل لاہور میں پلے کارڈ اٹھائے شہری کو بھی ایف آئی اے کے ذریعے ہراساں کر چکی ہیں۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے جاری نوٹس میں عدیل حبیب کو 25 مئی دن 12 بجے ایف آئی اے میں طلب کر لیا گیا ہے۔ نوٹس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ غریدہ فاروقی کی پرائیویسی میں مداخلت کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ عدیل حبیب جھوٹی خبریں پھیلانے پر نہ صرف غریدہ فاروقی، بلکہ عمر چیمہ، عمارمسعود، حامد میر سمیت عالد شاہزیب اور ثانیہ عاشق پر بھی جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کرتے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عدیل حبیب مختلف مواقع پر مزاح کے طور پر سوشل میڈیا پوسٹس کرتے رہے ہیں جو کہ کسی طور بھی آن لائن ہراسگی میں شمار نہیں ہوتیں۔
وہ اس بارے میں بھی بات کر چکے ہیں کہ غریدہ فاروقی ان کے ساتھ خفا ہیں۔