ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کا مشورہ دیتا،اسد عمر

asadi111.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہتے ہیں کہ اگر ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کا مشورہ دیتا،انہوں نے یہ بات ہم نیوز کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں کہی۔

سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اگر میں ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانے کا مشورہ دیتا، ن لیگ میں اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے اپنا مشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے، معاشی حالت خراب ہے، اس طرح تو سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائے گا،آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی،الیکشن کے لیے وزیراعظم صدر کو ایڈوائس بھیجیں گے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ شیخ رشید کے پاس ہم سے زیادہ انفارمیشن ہوتی ہے، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے،خواجہ آصف کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، مشرق وسطیٰ سے زیادہ یورپ سے پیسہ آتا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے ہمیشہ کوشاں تھے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، مضبوط اور آزاد پاکستان کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے، عوام اور فوج کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔

گزشتہ روز بی بی سی کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے قبل ازوقت انتخابات کا اشارہ دیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ممکن ہے آرمی چیف کی تعیناتی سے پہلے ہی الیکشن ہوجائیں،یہ بھی ہو سکتا ہے نومبر سے پہلے نگراں حکومت چلی جائے اور نئی حکومت آ جائے۔
 

Res1Pect

Minister (2k+ posts)
نون لیک میں ہوتے تو اب تک آپ بھی اپنے خاندان کا اور ملک کا منہ کالا کر چکے ہوتے :)

یہ اسکے لیڈر اور اس پارٹی کی خاص برکت ہے
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Corrupt mixed achar PDM is trapped badly.

Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور