ن لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال گرفتار

ruknahh.jpg

قبضہ تنازعہ کیس میں ن لیگی سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری جعفر اقبال دیگر ملزمان سمیت گرفتار کرلیے گئےہیں، کراس مقدمے میں مدعی عبدالرشید قریشی بھی گرفتار ہوگئےہیں۔

نجی خبررساں ادارے سے وابستہ صحافی ثاقب بشیر کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کچہری میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس نے سرینگر ہائی وے پر واقع ٹرسٹ کی عمارت پر قبضہ سے متعلق تنازعہ کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت ٹرسٹ کے ملکیتی دعویدار عبدالرشید قریشی کی جانب سے وکیل گلباز مشتاق پیش ہوئے،اس موقع پر عدالت نے سابق لیگی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال سمیت دیگر دو ملزمان کی ضمانتیں خارج کردیں۔
https://twitter.com/x/status/1595710529913647106
ضمانتیں خارج ہونے پر پولیس نے چوہدری جعفر اقبال اور دیگر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ کراس مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر مدعی عبدالرشید قریشی کو بھی پولیس نے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔
https://twitter.com/x/status/1595710532195057664
اس حوالے سے جعفراقبال کے وکیل کا کہنا تھا کہ میڈیا رپورٹس اس حوالے سے غلط ہیں کہ میرا موکل ٹرسٹ کا“ملکیتی دعویدار”ہے۔بلڈنگ کی ملکیت کا کوئی تنازع نہیں۔جعفر اقبال بھی میرے موکل کی ملکیت کو تسلیم کرتے ہیں۔آج جعفر اقبال کی ضمانت قبضہ کی کوشش اور اقدام قتل کے الزام میں خارج ہوئی ہے۔جبکہ میرے موکل کو قبضہ عدالتی حکم پر ملا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1595724230573936648 خیال رہے کہ ٹرسٹ عمارت پر مبینہ قبضے کےتنازعہ پر چوہدری جعفر اقبال اور عبدالرشید قریشی نے ایک دوسرے پر مقدمات درج کروارکھے تھے۔
 

free_man

MPA (400+ posts)
عدالت دونو ن سے پیسے مانگ رہی تھی جو دونوں نے نہیں دئے اور عدالت نے مدعئ اور مدعا علیہ دونوں کو جیل میں ڈال کر اپنا مدعا واضح کر دیا