ن لیگ کے پاس 2 آپشنز ، تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی تحلیل

qau1m11.jpg


ن لیگ کے پاس 2 آپشنز ، تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی تحلیل۔۔ لندن میں اہم مشاورت کے بعد بڑا فیصلہ متوقع

نجی چینل جیو کے صحافی انصارعباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ اگلا ہفتہ انتہائی اہم ہے۔ اگلے ہفتے تیل کی قیمت میں اضافہ یا قومی اسمبلی کی تحلیل کا فیصلہ متوقع ہے۔

انکے مطابق نون لیگ کے آپشنز میں معیشت، انتخابات پر فیصلہ کرنے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرنا شامل ہے۔

انصار عباسی کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف یا تو ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا سخت فیصلہ لیں گے یا ایک ہفتے کے اندر قومی اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے اور متفقہ فیصلے کیلئے ممکنہ طور پر قومی سلامتی کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں مختلف اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کرنے پر غور شروع کردیا گیا ہے۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق ملک کی معاشی حالت تشویشناک ہے اور ڈیفالٹ سے بچنے کے لیے بڑے سخت فیصلے درکار ہیں ۔ اس طرح کے فیصلوں کی پی ایم ایل این کی قیادت والی مخلوط حکومت کے لیے بہت زیادہ سیاسی قیمت ہوگی جس کے اگست 2023 تک جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے ۔

ن لیگی ذرائع کے مطابق تین سے چھ ماہ حکومت میں رہنا بالخصوص پی ایم ایل این کے لیے تباہ کن ثابت ہوگا جیسا کہ تیل کی سبسڈی واپس لینے سمیت سخت اور غیر مقبول فیصلے لینے سے کوئی بچ نہیں سکتا جس سے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کی حکومت اگست 2023 تک اسی صورت میں رہ سکتی ہے اگر وہ مشکل فیصلے کرے۔ن لیگ سمجھتی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ انکے پاس کوئی چارہ نہیں۔

اس پر بھی غور ہورہا ہے وزیراعظم شہباز شریف بغیر کسی تاخیر کے وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بھی بلا ئیں جہاں صدر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، صوبائی وزرائے اعلیٰ، چیف جسٹس پاکستان، ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز اور دیگر کو خصوصی طور پر مدعو کیا جائے تاکہ معاشی مسائل پر بات چیت کی جاسکے۔

کہا جاتا ہے کہ قومی سلامتی کا فورم ہی قومی اسمبلی کی تحلیل اور اگلے انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ بھی کر سکتا ہے۔ اگرچہ نواز شریف ایندھن کی قیمت کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے خواہاں نہیں، یہ بحث کی گئی کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔

اس ضمن میں ن لیگ میں اس ایشو پر سیر حاصل بحث ہوئی جس میں نواز شریف کو بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے فیصلوں کی پی ایم ایل این کی قیادت والی مخلوط حکومت کے لیے بہت زیادہ سیاسی قیمت ہوگی جس کے اگست 2023 تک جاری رہنے کی کوئی ضمانت نہیں ۔

دوسری جانب حکومتی اتحادی بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کے حق میں نہیں ہیں اور ساری ذمہ داری ن لیگ پر ڈال رہے ہیں، کچھ روز پہلے آصف زرداری نے بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کی مخالفت کی تھی۔

جبکہ ن لیگ اکیلے ذمہ داری لینے کو تیار نہیں جس کا اشارہ راناثناء اللہ بھی گزشتہ روز دے چکے ہیں۔
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہ بھیک اور زور زبردستی کی حکومت بھکاریوں کے لیے وہ کمبل بن چکا ہے جس سے یہ جان چھڑانا چاہتے ہیں لیکن کمبل جان نہیں چھوڑ رہی۔۔۔

ایک طرف سیاست ہے دوسری طرف کرپشن کا مال اور اثاثے۔۔ ایک کی تو قربانی دینی ہوگی خواہ یہ چاہے یا نہ چاہے ۔

اور عمران کو ایسا کوئی مسلہ نہیں اسلیے وہ زیادہ فوکس اور یہ سو ہے۔
 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
safe_image.php

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھائیں تو عوام کی عدالت میں مارے جاتے ہیں۔ نہ بڑھائیں تو معیشت‘ جو پہلے ہی سنبھالی نہیں جا رہی‘ مزید تباہی کی طرف جاتی ہے۔ انتخابات کے بارے میں کچھ فیصلہ کرنے سے یہ ٹولہ قاصر ہے۔ نوشتۂ دیوار ہے کہ فوری انتخابات ہونے چاہئیں لیکن انتخابات کی طرف جائیں تو عمران خان اِنہیں پِیٹ کے رکھ دے۔ ایسی درگت اِن سب کی بنے جو تاریخ میں یاد رکھی جائے لہٰذا پریشانی کے عالم میں یوں پڑے ہیں جیسے کوئی فالج زدہ مریض ہو۔ اِس صورتحال میں پھر وہی سوال جس کا کوئی جواب نہیں مل رہا کہ پھر پنگا لینے کی ضرورت کیا تھی؟ اِس سوال کا جواب نہ یہ سیاسی نمونے دے پا رہے ہیں نہ پیچھے بیٹھے عامل اور انجینئر۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Fouj nay inko Fiaz Hameed dikha k kaam tou nikalwa liya hay lakin ab khul k inki himayat nhi kar parehi, awam mayn ghussa hay aur fouj ko pata hay, issi liye waiting game khel rehay hayn. Doosri taraf IK aur PTI jitna delay krayn gay, utna maamla fouj k haq mayn jayega aur wo phir iss govt ko khul k support kerna start kerdayn gay. Noon fouj say guarantee mangtee hay k term poori kerny di jaye takay agar IMF ka package lena hay tou uskay baad kuch time ho jismayn wo paisa laga k awam ka dil behla sakayn lakin fouj abhi khul k unka sath nhi day sakti. Issi liye itnay din say request hay k PTI jitna jaldi ho sakay Islamabad march karay, roads jam karday, fouj ka role khul k awam k sammnay laye takaay pressure banay aur assemblies tootayn.
 

m00dy

MPA (400+ posts)
جن لوگوں سے ایک پٹرول کی پرائس پر اضافہ نہیں ہو رہا وہ دعوی کرتے ہیں کہ ایٹمی دھماکے انہوں نے کروائے
?
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
جن لوگوں سے ایک پٹرول کی پرائس پر اضافہ نہیں ہو رہا وہ دعوی کرتے ہیں کہ ایٹمی دھماکے انہوں نے کروائے
?
دھماکوں سے قیمت میں اضافے کا کیا تعلق احمق یوتھئیے برادر؟
قیمت میں اضافہ تو ایک سیکنڈ میں ہوسکتا ہے پر دھماکے تو پوری دنیا کی دشمنی مول لے کر کیے جاتے ہیں
 

m00dy

MPA (400+ posts)
دھماکوں سے قیمت میں اضافے کا کیا تعلق احمق یوتھئیے برادر؟
قیمت میں اضافہ تو ایک سیکنڈ میں ہوسکتا ہے پر دھماکے تو پوری دنیا کی دشمنی مول لے کر کیے جاتے ہیں
کرو پھر ایک سیکنڈ میں اضافہ
 

m00dy

MPA (400+ posts)
یہ تمہاری خواہش ہو جو پوری نہیں ہوگی کیونکہ اضافہ نہیں کیا جاے گا اور آی ایم ایف بھی زور نہین دے گی
زور تو دیا ہوا ہے
شہباز کی آنکھیں نہیں دیکھی کیسے باہر آئی ہوئی ہیں
 

SZM

Councller (250+ posts)
Najam Sethi ke Qabar latain may tang rahi hay as per bilawal but still he is interesting to get more dirt
 

miafridi

Prime Minister (20k+ posts)
Noon leak is known to ruin economy not to build it.

On the contrary PTI not only took bold/unpopular decisions but all economic indicators Like Revenue collection, exports, remittances, job creation, GDP etc went into positive as well.

امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Ager PMLN 1 saal hakomat kar gai to next election mein PTI ka muqabla PPP se hoga, is 1 saal mein hi PMLN farigh ho jay gi