واٹس ایپ صحافیوں کے زکر پر طارق متین اور لیگی رہنماعظمی بخاری میں نوک جھونک

7tariqmateenuzmabukjari.jpg

توہین عدالت کیس میں آج چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ ’توقع تھی آپ ان عدالتوں میں جا کر کہیں گے ہمیں آپ پر اعتبار ہے۔‘ توقع تھی کہا جائے گا غلطی ہو گئی۔جس طرح گزرا وقت واپس نہیں آتا کہے گئے الفاظ بھی واپس نہیں ہوتے۔

توہین عدالت کیس میں چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو سات دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

https://twitter.com/x/status/1564952163495067648
اسی حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر صحافی وتجزیہ نگار طلعت حسین نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی یکم ستمبر 2021ء کو مریم نوازشریف کی عدالت پیشی پر جسٹس عامر فاروق کے ریمارکس کی خبر کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے طنزیہ پیغام میں لکھا کہ: کیا بات ہے سر۔ یہ بھی ہوتا تھا۔

دنیا نیوز کی خبر کے مطابق: اونچی آواز میں بات کرنے پر عدالت مریم نواز پر برہم، جسٹس عامر فاروق نے مریم نوازشریف کے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی موکلہ کو کورٹ کے احترام کا علم ہی نہیں، غیرحاضری پر ضمانت منسوخی بنتی تھی یا نہیں، اب بنتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564955269628575746
سینئر صحافی طلعت حسین کوکے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے سینئر صحافی وتجزیہ نگار طارق متین نے ٹویٹر پر اپنے طنزیہ پیغام میں کہا کہ: سر کو واٹس ایپ آیا ہے ۔ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564956752038199306
سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن عظمی بخاری نے طارق متین کو جواب دیتے ہوئے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ: سوال یہ ہے کہ یہ ہوا یا نہیں،مریم نواز کو دھمکی اور یہ سلوک کیا گیا یا نہیں ؟؟ویسے آپکو وٹس ایپ چلانے کا ذاتی تجربہ تو نہیں؟؟

https://twitter.com/x/status/1564958462840377344
طارق متین نے عظمیٰ بخاری کو جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ: آپ وکیل ہیں اور آپ مجرمہ کی عدالت میں اونچی آواز کا دفاع کر رہی ہیں۔ کمال ہے اور رہی بات واٹس ایپ کی تو ابھی تین بار کے وزیراعظم والا کمال تین صحافیوں نے ایک ساتھ دکھایا تھا۔ اور واٹس ایپ چھوڑیں آپ کے پیاروں کو تو کائنات ٹوکریاں پیک کرکے بھجواتی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1564959103335661570
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
نہ تو عمران دیر سے آیا نہ ہلڑ بازی کی مریم قطری کی طرح اور نہ بارات اندر جانے دی گئی جو لاڈلے شریف لے کر جاتے تھے پارٹی ورکروں اور ٹوکرے بھر کر صحافت کے نہ اونچی آواز میں بات کی۔تو اس پر مریم نواز کے کمنٹ کیسے کیے جاتے؟
مریم نواز کی تو توہین کو نظر انداز کیا گیا وہ تو اس پر کیس تک نہ بنا نہ اس کی گالیوں پر کسی نے نوٹس لیا ۔اب شور مچارہی ہے تو اب لے لیں نوٹس