وردی کے زُعم میں پھل فروش کو ٹھگنے کی کوشش کرنے والا اے ایس آئی معطل

10%D8%A7%DB%92%D8%A7%DB%8C%D8%B3%D8%A2%D8%A6%DB%8C%D9%B9%DA%BE%DB%8C%D9%84%DB%92%D9%88%D8%A7%D8%A7%D9%84.jpg

شہر قائد کے علاقے میٹھا در تھانے کی حدود میں پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو پولیس حکام نے معطل کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

https://twitter.com/x/status/1540002121633914881
ایس ایس پی کراچی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھا در تھانے کے اے ایس آئی کے پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا۔

اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔

پھل فروش بتاتا ہے کہ وہ آم 180 روپے فی کلو میں فروخت کر رہا ہے مگر پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے، ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
 

Aliimran1

Chief Minister (5k+ posts)

Bajwa Bharwa Nadeem khusra Shamshad Kaliya Babur Charsi CJs Bund ayal Athar Min Soor aur kutoray judges Nooron Murdarion Fazlu Kanjar aur in ka sath denay walon ka hashar bhi yehi honay wala hai​