وزیراعظم اجلاسوں میں نہیں جاتےکیوںکہ اپوزیشن سےہاتھ نہ ملانےپڑیں؟ارشاد بھٹی

imran-ap.jpg


وزیراعظم کی اجلاسوں میں عدم شرکت اور مصافحے سے گریز،اشاد بھٹی کا تجزیہ

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اہم اجلاسوں میں شرکت نہ کرنے کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ اس لئے نہیں جاتے کیوں انہیں مصافحہ کرنا پڑے گا،ان لوگوں سے جو کرپٹ ہیں،

ان تبصروں میں جیونیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان نے سینیئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی سے سوال کرڈالا،جس کی تصدیق کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ جی ہاں ایسا ہی ہے،وزیر اعظم اہم اجلاسوں میں اسلئے نہیں جاتے کہ انکے وہاں لوگوں سے ہاتھ ملانے پڑے گے اور وہ ان سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے۔


میزبان نے پوچھا کہ اس سے کیا فرق پڑتا ہے، جس پر ارشاد بھٹی نے کہا کہ ہاں جی یہ بات ٹھیک ہے یہ ہی تو عمران خان ہے یہ ہی انکی کمزوری اور طاقت ہے،وہ روایتی سیاست دان نہیں وہ ایسے جمع تفریق میں نہیں پڑتے،اس بات پر یہ فرد جرم بھی ہے،کہ آپ کشمیر، گلگت بلتسان پر اکٹھے نہیں ہوتے، نہ کورونا نہ ٹڈی دل پر اکٹھے ہوتے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ عمران خان قومی سلامتی کی میٹنگ میں اسلئے نہیں جاتے کہ وہاں بلاول بھٹو زرداری، نواز شریف سمیت اپوزیشن کےدیگر اراکان ہونگے،اور آپ سمجھتے ہیں کہ یہ سب کرپٹ ہیں،یہ ہی عمران خان کی طاقت ہے، بائیس سالوں سے انہوں نے یہ ہی کیا،اور یہ ہی انداز ان کی کمزوری بن گیا۔

ارشاد بھٹی نے مشورہ دیا کہ عمران خان کورونا کا بہانہ بناکر،ماسک لگا کر گلوز پہن کر اجلاسوں میں شرکت کرتے اور ہاتھ نہ ملاتے،لیکن انہیں آنا چاہئے تھے، ہاتھ نہ ملائیں رابطے نہ رکھیں، پاکستان سے بڑھ کر نہ عمران خان ہیں نہ ہی نواز شریف، نہ زرداری ملک سے بڑا کوئی نہیں،جب اتنے بڑے ایشوز ہوتے ہیں تو آپ صرف پانچ منٹ آئیں لیکن بیٹھیں بے شک ان پٹ نہ دیں۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر مصروفیت کا بہانہ بھی نہیں بنایا جاسکتا ،اگر یہ سب کرپٹ ہیں تو پھر ان کو ختم کردیں، ق لیگ کیوں اتحادی ہے،ایم کیوایم کیوں اتحادی ہے،اب ایم کیوایم نفیس ہوگئی ہے،آزاد امیدوار کو کرپٹ کہا وہ بھی آپ کے ساتھ ہیں۔

ارشاد بھٹی نے وزیراعظم کے ریاست مدینہ سے یورپ تک کے سفر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جو کرپٹ ہوتا تھا اسے نکال دیا جاتا تھا، پنڈورا باکس میں بھی بہت کرپٹ لوگ سامنے آئے،عمران خان ان سے ہاتھ ملاتے ہیں،شوگر کمیشن میں بھی سامنے آئے پھر بھی عمران خان ان کے ساتھ ہیں۔
 

Keep the trust

Minister (2k+ posts)
Bhatti Sahab khan sahab ko iss meetings ka A-Z tak pata hota hai to dobara uss ka hissa bannanay ka faida??? Kuch aqal ki baat bhi kar liya karo aajkal to istamal karni hi chor do hai aqal.
 

Keep the trust

Minister (2k+ posts)
Bhatti Sahab khan sahab ko iss meetings ka A-Z tak pata hota hai to dobara uss ka hissa bannanay ka faida??? Kuch aqal ki baat bhi kar liya karo aajkal to istamal karni hi chor do hai aqal.
 

Choudhry ji

Senator (1k+ posts)
Can any one ZIP Arshad's mouth ? what stupid topics they chose to argue ? Then he will say why Khan did not shake hand with Anchors ? Do you think these corrupts should be given respect? The claimed Khan as Selected , Yahoodi agent , charity money kha gaia evn then you want to give respect to these corrupts ?