وزیراعظم اقتدار سے محرومی کے خوف سےبوکھلا گئے ہیں،حمزہ شہباز کی تنقید

12hamzashahbazkhan.jpg

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان مسلم لیگ ن حمزہ شہباز شریف نےوزیراعظم عمران خان کے خطاب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہوتے ہی وزیراعظم نے بدزبانی اور تضحیک آمیز لہجہ اختیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران خان کی آج کی جانے والی تقریر وزیراعظم پاکستان کی نہیں تھی بلکہ کنٹینر پر کھڑے ایک ہارے ہوئےشخص تھی۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم ملک کو نااہلی اور کرپشن کی دلدل میں ڈبونے کا حساب دیں، عوام کو مایوسی، غربت اور مہنگائی کی پاتال میں دھکیلنے کا حساب دینا ہو گا۔

https://twitter.com/x/status/1501541318589227008
حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملک کو اس آسیب سے چھٹکارا دلوانے کے لیے اپوزیشن پوری طرح متحد ہے، وزیراعظم اقتدار سے محرومی کے خوف سےبوکھلا گئے ہیں۔ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف نے کہا کہ اسی بوکھلاہٹ کی وجہ سے وزیراعظم نے ملک کی رہی سہی خارجہ پالیسی کو بھی داؤ پر لگا دیا ، جھوٹے الزامات اور کیسز کی حقیقت کھل چکی ہے۔

اس سے قبل، بدھ کی صبح کراچی کے ایک روزہ دورہ کے دوران گورنر ہاوس میں وزیر اعظم عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج آپ سب سے اہم باتیں کرنی ہیں، مجھے آپ کے جوش و جنون کا اندازہ ہے، علی زیدی اور ٹیم کو سندھ کے دورے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، ہم سب کو آپ کے دورے سے ایک چیز واضح ہو گئی، پورے پاکستان میں جو خطہ سب سےذیادہ تبدیلی چاہتا ہے وہ سندھ ہے،سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اگلی باری میں اندرون سندھ کا دورہ کرنے آ رہا ہوں، زرداری مافیا نے جو ظلم سندھ کیساتھ کیا، آزادی کا وقت انشااللہ آ گیا ہے۔کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارک دیتا ہوں،گرین لائن کی بھی مبارک ہو،میرا یقین ہے کہ کسی وفاقی حکومت نے کراچی میں وہ کام نہیں کیے جو ہم کرنے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ قوم کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، تاریخ کا سب سے ذیادہ ٹیکس عوام نے ہماری حکومت کو دیا، ریکارڈ ٹیکس کولیکشن ہوئی اور ہمیں عوام کا بوجھ کم کرنے کا موقع ملا۔ہم نے 20 روپے پٹرول اور فضل الرحمان کو کم کیا، 5 روپے یونٹ بجلی سستی کی جب دنیا میں قیمتیں اوپر جا رہی ہیں، پاکستان میں پٹرول اور فضل الرحمان دبئی سےذیادہ سستا ہے۔

وزیراعظم عمران خا ن نے مزید کہا کہ میں بڑی دیر سے ان چوروں کے ٹولے کا انتظار کر رہا تھا، 25 سال سے ان چوروں کیخلاف جہاد کر رہا ہوں،میں سیاست نہیں جہاد کر رہا ہوں، ملک کے لیے ان چوروں کیخلاف لڑ رہا ہوں، ہر دو مہینے بعد چور اکٹھے ہو کر کہتے ہیں کہا آج حکومت گئی، ساڑھے تین سال سے ملک کو دیوالیہ اور چوری سے سنبھال رہا تھا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں دعا کر رہا تھا کہ یہ کسی طرح عدم اعتماد پیش کر دیں، اب یہ صرف ادھر ہی نہیں پھنسے کہ عدم اعتماد ناکام ہو گی کپتان نے آگے کی پلاننگ کی ہوئی ہے، اب میں ان کے پیچھے جاؤنگا اور ان کو چھوڑوں گا نہیں، ابتک میرے ہاتھ پھنسے ہوئے تھے اب میرے ہاتھوں کی زنجیر کھل جائے گی۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا ٹارگٹ آصف زرداری ہے، یہ ظالم عادمی پولیس اور غنڈوں کو استعمال کر کہ لوگوں کو مرواتا ہے یہ لوگوں پر ظلم کرتا ہے، کمیشن کھاتا ہے، آصف زرداری تمھارا وقت آ گیا ہے اب، یہ پیسے کے ٹوکرے لیکر پیچھے پیچھے پھرتا ہے، ہمارے لوگوں کو 20، 20کروڑ کی رقم آفر کرتا ہے، میں نے اپنے لوگوں کو کہا ہے کہ ان سے پیسے پکڑ لو اور کوئی یتیم خانہ کھول لینا۔
 

Champion 01

Chief Minister (5k+ posts)
چل کتے۔ تم لوگوں سے بڑا ہرامی میرے ملک میں کوئ اور نہی۔ بیغیرت چور منی لانڈرر، اللہ تم کو تمھارے ٹبر سمیت غارت کرے۔ آمین۔
 

samisam

Chief Minister (5k+ posts)
مقصود چپراسی تیری بے بے کا کیا لگتا ہے امرتسری ر ام گلی کے چکلے والے نطفہ حرام فراڈئے منی لانڈر